تازه ترین خبرین    :
جمعه 19  شهريور  1389
2010 September 10
1  شوال  1431
شعبه : سياسي و سماجي         نیوز کوڈ :1635        وقت ارسال:
29-07-2010 - 15:17
[-] فاونٹ سایز [+]

علامہ رضی جعفر نقوی :
جہالت شدت پسندی اورعلم انسان کو امن پسندی و اخوت کا درس دیتا ہے

رسا نیوزایجنسی – دینی ادارے تنظیم المکاتب پاکستان کے سربراہ ، علامہ رضی جعفر نقوی نے علم کوانسانوں میں امن اور بھائی چارگی کا درس دینے والا بتایا ۔


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، پاکستان کے دینی ادارے تنظیم المکاتب کے سربراہ ، علامہ رضی جعفر نقوی نے رضویہ سوسائٹی میں منعقدہ دینی تعلیمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : جہالت انسان کو شدت پسندی اور دہشت گردی کی جانب لیجاتی ہے جبکہ علم انسان کو امن پسندی، اخوت اور رواداری کا درس دیتا ہے ۔

انہوں نے علم کے حصول کے سلسلے میں مرسل اعظم کی حدیث کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : اسلام نے ابتداء ہی سے تعلیم کے حصول کی خاصی تاکید ہے اوررسول اسلام (ص) نے ماں کی گود سے قبر تک تعلیم حاصل کرنے کی تاکید کی ہے ۔

انہوں یہ بیان کرتے ہوئے اسلام نے جتنا زیادہ تعلیم وتعلم پہ تاکید اتنا ہی مسلمان تعلیم کی دنیا میں پیچھے جارہا ہے کہا : ہماری بد قسمتی ہے کہ ہم تعلیم و تربیت کے میدان میں دوسروں سے پیچھے ہیں لھذا ھمیں سخت اور انتھک محنت کرنا ہوگی اور جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی کو حاصل کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ اس موقع پر مولانا محمد عون نقوی، مولانا مظہر عباس، علامہ فرقان حیدر عابدی، مولانا حسن جعفر، علامہ نثار احمد، مولانا عبدالعلی عرفانی، علامہ محمد تقی نقوی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

ختم خبر - رسا نیوز ایجنسی








صفحه اول   |   تمام خبروں کاجائزہ   |   ارتباطی ذرايع   |   ھمیں پہچانئے
جملہ حقوق رسانیوزایجنسی سے مخصوص ہیں، مطالب سے استفادہ رسانیوزایجنسی کے حوالے کے ساتھ کیا جاسکتا ہے
Copyright ©2009 RASA News Agency .All Right Reserved
هایپر مدیا مرکز جامع خدمات رسانه ها / نگارش اطلاع رسانی