عربستان کے شیعہ عالم دین :

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، عربستان کے معروف شیعہ عالم دین ، حجت الاسلام و المسلمین شیخ عبدالله الیوسف نے«الشمس» نیوزپیپر سے گفتگو میں مسلمانوں کےدرمیان مسالمت امیز زندگی کے طور طریقے ختم ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : اگر اسلامی معاشرے کے مختلف طبقات سے مسالمت امیز زندگی ختم ہوجائے توانسان ایک قسم کی خانہ جنگی کا شکار ہوجائے گا .
انہوں نے مزید کہا : شیعہ اورسنی 80 پرسنٹ سے بھی زیادہ مسائل میں مشترک ہیں اور یہ اتحاد کے لئے بہت ہے.
شیخ عبدالله الیوسف نے بعض متعصب افراد کو بعض جزئی مسائل میں اختلاف کرنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : افسوس کچھ لوگ جزئی چیزوں میں اختلافات پر تکہ کئے ہوئے ہیں اور اس طرح چاھتے ہیں کہ شیعہ اور اھل سنت کے بین اختلاف ڈال دیں .
اس عالم دین نے اتحاد مخالف افراد کے نظریات کو رد کرتے ہوئے کہا : مسلمانوں کے درمیان اتحاد ممکنہ چیز ہے اور اس اتحاد اس وقت وجود میں ائے گا جب ساری امت اسلامیہ مل کر اتحاد کرے اور ایک دوسرے کا بھرم رکھے.
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے