15 May 2010 - 14:58
خبر کا کوڈ: 1324
فونت
تمام اسلامی مکاتب فکرکے علماء :
رسا نیوزایجنسی - متحدہ علماء محاذ پاکستان نے 14 مئی ” یوم مذمّت اسرائیل“ کی مناسبت سے فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار اور مسجد اقصیٰ بیت المقدس تحفظ تحریک کےشروع کئے جانے کا اعلان کیا ۔
مقبوضہ فلسطين

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، متحدہ علماء محاذ کے سرپرست مولانا تنویر الحق تھانوی نے کل کراچی پریس کلب میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے عمومی طورپرسبھی سے دستخط لینے کی تحریک شروع کی جائے.

تنویر الحق تھانوی نےمزید کہا : یہ غیرسیاسی تحریک تمام مذاھب کے علمائے عظام کی قیادت میں عام رائے کو ہموار کرنے کا کام کرے گی اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں خصوصا اسلامی ممالک کے حکام سے روابط برقرار کئے جائیں گے ۔

انہوں نے کہا : حکومت سے ھمارامطالبہ ہے کہ احتشام الحق تھانوی کی قیادت میں تمام اسلامی مکاتب فکر کےعلمائے کرام کا مرتب کردہ آئین پاکستان کا حصہ بنایا جائے۔

واضح رہے کہ اس پریس کانفرنس میں پروفیسر حافظ محمد سلفی، مفتی محمد اسلم نعیمی، علامہ علی کرار نقوی، ڈاکٹر عامر عبدالله محمدی، مولانا قاری الله داد اور مولانا محمد امین انصاری شامل تھے۔





تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬