20 May 2010 - 18:55
خبر کا کوڈ: 1347
فونت
آیت الله مکارم شیرازی:
رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے کہا : ھمیں اس وقت اپنی اصلی ھویت پر پلٹ انا چاھئے اور کمی کا احساس نہی کرنا چاھئے ھم کل کے استاد تھے تواج شاگرد نہی رھنا چاھئے اوراج کی ترقی بتاتی ہے کہ ھم توانا ہیں۔
آيت الله مکارم شيرازي

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹرکی رپورٹ کے مطابق ، حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے پہلے ثقافتی اجتماع میں شرکت کرنے والوں سے ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے کہا : مغرب میں بے بند و باری نے خانوادوں کو منتشر کرکےرکھ دیا ہے کہ مغربی ممالک میں طلاق کئی فیصد زیادہ ہوگئے ہیں ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انٹرنٹ اور ڈیش ان مسائل کے اسباب میں سے ہے کہا: اگر عفاف اور حجاب کہ جس کا قران نے حکم دیا ہے معاشرے میں حاکم ہوتو اس طرح کی باتیں پیدا نہ ہوں گی ۔

اس مرجع تقلید نے غرب کی اچھائیوں کواپنانے اور برائیوں کو چھوڑدینے پہ تاکید کرتے ہوئے کہا : ایٹمی توانائی بہت اچھی ہے اگر مصلحت امیز مقاصد میں استعمال کی جائے تو بہت سارے اس کے فوائد ہیں اور اگر ایٹمی بمب بنانے میں استعمال کی جائے کہ تو انسانوں کی نابودی کا سبب ہے۔

آیت الله مکارم شیرازی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ھم وھابیوں کے برخلاف اهل منطق واستدلال ہیں کہا : جب پہلی بار سائکل بنائی گئی تو وھابی نے کہا کہ شیطان کی سواری کا وسیلہ ہے یا ٹلیفون کو کہتے تھے کہ شیطان کی باتوں کا وسیلہ ہے۔

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬