20 May 2010 - 19:13
خبر کا کوڈ: 1348
فونت
مسلم مذھبی رھنما پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی - مسلم مذھبی رھنما پاکستان نے فیس بک پرمرسل اعظم کے حوالے سے گستاخانہ خاکےکو یہود و نصاریٰ کا ذہنی فتوربتایا۔
 پاکستان

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، مسلم مذھبی رھنما پاکستان نے اپنے مشترکہ بیان میں تاکید کی مسلمان دین و مذہب، اللہ اور رسول اور مقدس شخصیات کی توہین ہرگز برداشت نہیں کرسکتا۔

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے قائم مقام نے فیس بک پر گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے یہود و نصاریٰ کے ذہنی فتور کا شاخسانہ قرار دیا۔

ان رہنماؤں نے کہا : مسلمانوں کو ذہنی اذیت دینے کیلئے اہل مغرب کی طرف سے یہ دہشت گردی ہے جنہوں نے توہین آمیز خاکے شائع کرکے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

اس سلسلے میں ایک دوسرا اجلاس میں جواج ہوا سنی رہبر کونسل نے مغربی ممالک میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت سے امت مسلمہ میں پائی جانے والی بے چینی کے پیش نظر 20 مئی بروز جمعرات 2 بجے دن میں علما و مشائخ اوردینی قومی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے نمائندوں اجلاس منعقد کیا ہے ۔

اور ایک دوسری جگہ مسلم رھنما نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا : توہین رسالت کا ارتکاب کرنے والے دنیا وآخرت میں ذلیل وخوار ہوں گے مسلمان اطاعت رسول کاعملی نمونہ بن کر مغرب کے انتہا پسند عناصر کی شرپسندی کا جواب دیں۔

انہوں نے کہا : آزادی اظہار کی آڑ میں کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری مجرمانہ فعل ہے اور یہ سفاک عناصر انسانیت کے دشمن ہیں ایسے بدترین مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے انسانی حقوق کی دعویدار تمام تنظیمیں مشترکہ کوششیں کریں۔

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬