24 May 2010 - 17:22
خبر کا کوڈ: 1363
فونت
آج انعقاد پایا ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ حوزہ علمیہ قم ایران کی طالبات نے ایک احتجاجی جلوس نکالا جس میں اس ملک کے بعض شھروں میں ہو رہے بد حجابی کو محکوم کیا اور مظاھرین نے اس ملک کے سربراہ و ذمہ دار سے حجاب و عفاف پر عمل کرنے کے لئے جلد از جلد قانون بنانے کی درخوست کی ۔
حوزہ علمیہ قم کی طالبات کی طرف سے بد حجابی پر احتجاجی جلوس نکلا گیا

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق جامعه الزهرا (س)، جامعه المصطفی العالمیہ اور مراکز علمی خواهران، کی طالبات نے آج ظہر سے پہلے کے تمام کلاسوں کی چھٹی کر دی اور بڑے اور وسیع پیمانہ پر احتجاجی جلوس نکالا اور اس ملک کے بعض شہروں میں ہو رہے بد حجابی کو محکوم کیا ۔

اس رپورٹ کے مطابق یہ احتجاجی جلوس ایران قم میں جامعۃ الزھرا کے سامنے سے حرم حضرت معصومہ کریمہ اهل بیت (ع) کی طرف روانہ ہوا خواتین کے ہاتھ میں قائد انقلاب اسلامی کی تصویر تھی اور بد حجابی کی محکومیت میں نعرہ لگا رہی تھیں اور حجاب و عفاف کے ترویج و عمل کے لئے قانون بنانے کی جلد از جلد اقدام کی اپیل کی جا رہی تھی ۔

آیت الله مرتضی مقتدایی حوزہ علمیہ قم کے سربراہ نے اس جلوس میں شریک خواتین سے خطاب کرتے ہوئے ان لوگوں کی حجاب و عفاف کے ترویج کی ضرورت اور جلد از جلد قانون بنانے کی مانگ کو سراہا ہے اور کہا : اس جلوس کا پیغام یہ ہے کہ اس مسئلہ سے مربوط ذمہ داران اور تنظیمیں عفاف اور حجاب کے موضوع پر خاص توجہ دیں ۔
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬