17 April 2012 - 14:14
خبر کا کوڈ: 3985
فونت
قائد انقلاب اسلامي:
رسا نيوزايجنسي - قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے مسلح فورسز کے اھل کاروں سے ملاقات ميں ملک کے امن وامان کو اس کي پيشرفت و ارتقاء کا ضامن جانا ?
قائد انقلاب اسلامي

رسا نيوزايجنسي کي رھبر معظم انقلاب اسلامي کي خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق ، قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے گذشتہ اتوار کو وزير داخلہ ، محکمہ پوليس ميں مسلح فورسز کے سپريم کمانڈر کے جانشين، پوليس سربراہ اور پوليس کمانڈروں سے ملاقات کي ?

انہوں نے عوام کي رضايت و خوشنودي کو اللہ تعالي کي رضايت اور خوشنوي کے حصول کا باعث قرارديتے ہوئے فرمايا : اگر اعلي حکام، عوام کے لئے آرام و آسائش اور امن و سکون کي فضا فراہم کرسکنے ميں کامياب ہوجائيں تو وہ اللہ تعالي کي مرضي اور خوشنودي حاصل کرنے ميں بھي کامياب ہوجائيں گے?

رہبرمعظم انقلاب اسلامي نے پوليس اہلکاروں کو اسلامي نظام کے سربازقرارديا اور امن و سلامتي کو بنيادي ضروريات اور منظم و مرتب منصوبہ سازي کي راہ ہموار کرنے کے لئے اہم قرارديتے ہوئے فرمايا: چنانچہ کسي ملک و معاشرے اور سماج ميں امن و سلامتي موجود نہ ہو تو اس ملک و معاشرے ميں منظم و مرتب پيشرفت و ترقي ممکن نہيں ہوگي?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے اجتماعي عقل و دانش پر مبني منصوبوں کي ضرورت پر تاکيد کي اور ملک کي آگے کي سمت پيشرفت و ترقي کے لئے دلسوزانہ اور مجاہدانہ کوشش پر زور ديا معاشرے کے اندر آرام و سکون اور امن و سلامتي کو پيشرفت کے لئے ضروري قرارديا?

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے بعض اداري اور انفرادي نقصانات وخطرات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمايا: جيسا کہ ممکن ہے بعض افراد ذہني اور نفسياتي خطرات سے دوچار ہوجائيں اسي طرح اداروں کو بھي خطرات اور نقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لہذا اس سلسلے ميں ہميشہ دقيق نظارت اور نگراني کو عمل ميں لانا چاہيے?

رہبرمعظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے امانت، ديانت، صداقت اور اداري ذمہ داري انجام دينے پر توجہ اور اسي طرح معاشرے کے مفادات کو شخصي اور ذاتي مفادات پر ترجيح دينے کوملک کي ترقي و پيشرفت کي راہ ہموار کرنے کے لئے اہم قرارديتے ہوئے فرمايا: اگر کسي معاشرے ميں اس جذبے کے ساتھ کام کرنے والے افراد موجود ہوں تو وہ معاشرہ بلند چوٹيوں تک پہنچ جائےگااور دائمي اور استوار طاقت کا حامل بن جائےگا?

اس ملاقات کے آغاز اور رہبر معظم انقلاب اسلامي کے بيانات سے قبل اسلامي جمہوريہ ايران کي پوليس کے سربراہ ڈائريکٹر جنرل احمدي مقدم نے جرائم پر قابو پانے ، منشيات کو کشف و ضبط کرنے، سرحدي شعبہ ميں سافٹ ويئر اور ہارڈ ويئرميں پيشرفت ، پوليس کي طرف سے عوامي خدمات اور پوليس کے متعلق عوام کي رضايت اور اعتماد کے بارے ميں جامع رپورٹ پيش کي.
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬