رہبر معظم انقلاب اسلامي:

رسا نيوزايجنسي کي رھبر معظم انقلاب اسلامي کي خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق ، رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے قومي پيداوار اور يوم مزدور کي آمد کے موقع پر آج صبح (بروز اتوار) دوائيں بنانے اور تقسيم کرنے والے کارخانےکا قريب سے مشاہدہ کيا اور ملک ميں دوائيں بنانے کے آخري نتائج کے بارے ميں آگاہي حاصل کي ?
انہوں نے ملک بھر کے ہزاروں نمونہ کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمايا: ملک کے حقيقي اہداف اور سياسي استقلال تک پہنچنے کے لئے خودانحصاري اور اقتصادي استقلال ضروري ہے اور اقتصادي استقلال بھي قومي پيداوار سے منسلک اور مشروط ہے اور قومي پيداوار بھي ايراني کام اور ايراني سرمايہ کي حقيقي، ہمہ جہت اور عملي احترام کے ساتھ وجود ميں آجائےگي?
رہبر معظم انقلاب اسلامي جب دوائيں بنانے والے کارخانے ميں حاضر ہوئے تو سب سے پہلے شہداء کے يادگار محل پر حاضر ہوئے اور ان کے درجات کي بلندي اور رفعت کے لئے دعا اور سورہ فاتحہ کي تلاوت فرمائي?
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے اسٹريل ہال ميں انجيکشن اور ڈراپ کي پيداوار کے شعبے ميں حاضر ہوئے اور ان دواؤں کي پيداوار ، کنٹرول اورپيکينگ کے مختلف مراحل سے آگاہ ہوئے?
دواؤں کي پيداوار کے شعبے ميں ٹيکوں اور آنکھ اور ناک ميں ڈالے جانے والے قطرات گذشتہ ايک سال کي مدت سے ملکي ماہرين نے اس کارخانے ميں تيار اور آمادہ کئے ہيں?
اس شعبے ميں تيار کي جانے والي دواؤں ميں ہارمون تھراپي شامل ہے جس کي پيداوار کے مراحل بہت ہي پيچيدہ ہيں اور جو صرف چند معدود ممالک کے انحصار ميں ہے?
آج رہبر معظم انقلاب اسلامي کي موجودگي ميں اس مجموعہ کے پہلے انجکشن انکساپارين 6000 کا افتتاح ہوا ، اور جسے بازار ميں روانہ کرديا گيا ہے?
اس موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامي کے ہمراہ وزير صحت ، وزير صنعت و تجارت، وزير ليبر و رفاہي امورموجود تھے جنھوں نے مختلف امور اور سرگرميوں کے بارے ميں رپورٹ پيش کي?
وزير صحت محترمہ ڈاکٹر وحيد دستجردي نے اقتصادي پابنديوں کے باوجود دوائيں بنانے والے کارخانوں کے نتائج کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اقتصادي پابنديوں کے باوجود ملک کے ماہرين نے ان پابنديوں کو فرصت ميں تبديل کيا اور پختہ عزم اور پيشرفتہ ٹيکنالوجي کے ساتھ جديد ترين دواؤں کي پيداوار ميں مشغول ہوگئے اور آج ايران کا دواؤں کي پيداوارکے سلسلے ميں علاقہ ميں پہلا مقام ہے?
محترمہ وحيد دستجردي نے کہا کہ ملک ميں اس وقت دوائيں بنانے والے 100 کارخانے موجود ہيں جن ميں 14 کارخانے حياتياتي کمپنيوں سے متعلق ہيں? ايسي دواؤں کي پيداوار جو يورپ اور امريکہ کے انحصار ميں تھيں، ہربل ميڈيسن ميں سرمايہ کاري ميں اضافہ، نانو اور جيو ٹيکنالوجي کے ذريعہ دواؤں کي پيداوار ديگر موارد تھے جن کے بارے ميں وزير صحت نے رپورٹ پيش کي?
سماجي اور رفاہي امور کے وزير شيخ الاسلامي نےاس موقع پراس کارخانہ ميں 800 قسم کي دواؤں کي پيداوارکي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس کارخانے ميں ملک کي ضروريات کي 40 فيصد دوائيں تيار کي جاتي ہيں اور اس کارخانے ميں تيار کي جانے والي دوائيں 50 ممالک کو برآمد کي جاتي ہيں?
انھوں نے تاکيد کي کہ رواں سال جو قومي پيداوار کا سال ہے اس ميں کينسر اور ايم ايس کے علاج کے لئے پيشرفتہ ٹيکنالوجي سے تيار کي گئي 7 دواؤں کو بازار ميں پيش کيا جائےگا?
صنعت و معدن اور تجارت کے وزير جناب غضنفري نے بھي رواں سال کے نعرے قومي پيداوار ، کام اور ايراني سرمايہ کي حمايت کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اٹھارہ ہزار نامکمل منصوبوں کي تکميل، ترجيحي منصوبوں ميں سرمايہ کاري، غير ضروري درآمدات پر پابندي، برآمدات ميں تو سيع ، کاروبار کي فضا ميں اصلاح و بہبود، جديد ٹيکنالوجي پر سرمايہ کاري اور پيداوار کو بہتر بنانے کے منصوبوں پر رواں سال ميں کام کيا جائےگا?
اس کے بعد دوا ساز کارخانے کے ڈائريکٹر ڈاکٹر نقدي نےاس کمپني ميں مختلف دواؤں کے بنانے اور اس کے آئندہ کے منصوبوں منجملہ پہلے انسولين مادے کي پيدوار کے بارے ميں رپورٹ پيش کي?
رہبر معظم انقلاب اسلامي اس کے بعد ملک بھر کے نمونہ کارکنوں اور اس کارخانے کے کارکنوں کے اجتماع ميں حاضر ہوئے اور ہفتہ مزدور کي آمد کے موقع پر ايران کي عظيم قوم اور ملک بھر کے مزدور طبقہ کو مبارک باد پيش کي اور ان کے اجتماع ميں اپني موجودگي کا سبب، ايراني مزدور اور کارگر کي زحمات کا شکريہ ادا کرنا اور ان کا احترام بجالانا قرارديتے ہوئے فرمايا: ايک مزدور کے ہاتھ پر نبي کريم صلي اللہ عليہ و آ?ہ وسلم کا بوسہ ديا جوسب کے لئے ايک گرانقدر درس اور اسلام ميں کام اور افرادي قوت کي اہميت کا مظہر ہے?
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے کام کے وسيع معني ميں بدني کام، جسمي کام، فکري کام، علمي کام اورادارتي کام کو ہر سماج اور معاشرے کي مسلسل پيشرفت ، ترقي، حرکت اور حيات کا محور قرارديا، اور مزدوروں سے سوشلسٹ اور سرمايہ دارحکومتوں کے سؤ استفادہ کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا: سوشلسٹ مکتب فکر کے بر خلاف اسلام مزدور کے ساتھ صادق اور سچي رفتار پر تاکيد کرتا ہے اور مضبوط منطق اور روش کے ساتھ کام کي قدر و قيمت کا قائل ہے?
رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے کام اور مزدور طبقے سے متعلق منصوبوں کي تدوين ميں اسلام کے اصولوں اور منطق پر زيادہ توجہ دينے پر تاکيد کي اور سرمايہ اور افرادي قوت کو پيشرفت و ترقي کے لئے قومي پيداوار کے دو بال و پر قرارديتے ہوئے فرمايا: ايراني کام اور ايراني سرمايہ کا احترام کرنا چاہيے تاکہ قومي پيداوار حقيقي معني ميں امکان پذير ہوجائے?
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے اقتصادي مسائل پر دشمنوں کي سازشوں کے متمرکز ہونے کے بارے ميں حاليہ برسوں ميں اپني مسلسل يادہانيوں کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا: موجودہ شرائط ميں دشمن کي اس عظيم سازش کي علامتيں روز بروز زيادہ ہورہي ہيں ليکن ايراني قوم انشاء اللہ اسي طرح اس رکاوٹ کو بھي راستے سے ہٹا دےگي جس طرح اس نے ديگر مواقع پر دشمن کي رکاوٹوں کو دور کيا ہے?
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے دشمن کي اقتصادي سازش پر غلبہ پانے کے لئے حکومتي اور نجي شعبوں کے ڈائريکٹروں ، سرمايہ کاروں ، مزدوروں اور کارکنوں کي ہمت و تلاش کو ضروري قرارديتے ہوئے فرمايا: عوام کو بھي چاہيے کہ وہ اندروني اشياء کا زيادہ سے زيادہ استعمال کريں اور دشمن کي سازشوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے اپنے عزم کو آشکار اور ظاہر کريں?
رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے قومي پيداوار کے مسئلہ پر حکومت کے اہتمام اور توجہ کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا: اس سلسلے ميں بنيادي کام کرنے کي ضرورت ہے اور اس کے ساتھ ملک کے اقتصاد اور معيشت کو مضبوط و مستحکم بنانے کے لئے مجريہ ، مقننہ اور عدليہ تينوں قوا کو مسلسل تلاش وکوشش کرني چاہيے?
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے صحيح و سالم معيشت اور اقتصاد کي حفاظت و حمايت، کام، پيداوار اور سرمايہ کاري کو تينوں قوا کے وظائف ميں قرارديا اور قومي پيداوار ، ايراني کام اور ايراني سرمايہ کي حفاظت کے سلسلے ميں ضروري اقدامات کي تشريح کرتے ہوئے فرمايا: مہارتوں کي تقويت، افرادي قوت کو توانا بنانے، انتظامي روشوں کي اصلاح،اور مزدوروں اور سرمايہ کاروں کے لئے کام کي فضا کو امن بنانے پر خصوصي توجہ مرکوز کرني چاہيے?
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے اقتصادي نظام ميں خلل ايجاد کرنے والوں کے ساتھ صحيح مقابلہ کرنے کو قومي پيداوار کي تقويت کے لئے ضروري قرارديتے ہوئے فرمايا: اسمگلنک،مالي سرمايہ سے سؤ استفادہ،اور بينکوں ميں عوام سے متعلق سرمايہ ميں خلل ، اقتصادي خلل کے مصاديق ميں شامل ہے?
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے قومي ذخائر اور قومي سرمايہ سے سؤ استفادہ کي مزيد تشريح کرتے ہوئے فرمايا: جو لوگ ايک خاص کام اور خاص عنوان کے تحت بينک سے طويل مدت سہوليات حاصل کرتے ہيں اور پھر اسے کسي دوسرے کام ميں مصرف کرتے ہيں توايسا کام چوري اور خيانت پر مبني ہے جو قوم کي جيب سے ہورہا ہے ايسے افراد کے خلاف سخت کارروائي ہوني چاہيے?
رہبر معظم انقلاب اسلامي نےاندروني پيداوار کے سلسلے ميں ہونے والے ممتاز اور نماياں کاموں پرشکريہ ادا کيا، اور رقابت پيدا کرنے، کيفيت بڑھانے، اندروني پيداوار کي تمام شدہ قيمت ميں کمي کرنے کو قومي پداوار کے ديگر شرائط ميں قرارديتے ہوئے فرمايا: حکومت کو اس سلسلے ميں پيداواري صنعتوں کو مدد فراہم کرني چاہيے?
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے پيداوار پر مبني پاليسيوں ، اندروني پيداوار کے استعمال ، محصولات و وسائل کي ساخت ميں خلاقيت و نوآوري کو قومي پيداوار کي حمايت کے سلسلے ميں دوسري ضروريات قرارديتے ہوئے فرمايا: تينوں قوا اور مختلف حکومتي ادارے، نجي شعبے، معاشرے کے ثقافتي معمار، ريڈيو ٹي وي اور تمام ذرائع ابلاغ قومي پيداوار پر توجہ ديں تاکہ اللہ تعالي کے فضل و کرم سےقوم کے دشمنوں پر کاري ضرب وارد کي جاسکے?
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے مزدوروں اور کارکنوں کے اجتماع ميں حاضر ہونے سے پہلے مزدور يونين سے متعلق بعض شہيدوں کے اہل خآنہ کے ساتھ ملاقات اور ان کے ساتھ ہمدردي کا اظہار کيا?
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے اس تقريب کے اختتام پر ملک کے اندر تيار کي جاني والي دواؤں اور ديگر ممالک کو صادر کي جاني والي دواؤں کي نمائشگاہ کا قريب سے مشاہدہ کيا.

تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے