قائد ملت جعفريہ پاکستان نے ؛

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، دفترقائد ملت جعفريہ پاکستان حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي کے مرکزي ترجمان نے خيرپورميرس سندھ ميں شرپسندعناصر کي جانب سے لاقانونيت پھيلانے اور پوليس اور انتظاميہ کي جانب سے شرپسندوں کے خلاف اقدام کرنے کي بجائے معصوم اور بے گناہ عوام کي بلاجواز گرفتاري ، شہري آزاديوں کے سلب کرنے اور آئيني حقوق پائمالي کي شديد الفاظ ميں مذمت کرتے ہوئے خير پور کا ماحول خراب کرنے کيلئے اسے ايک سوچي سمجھي سازش جانا ?
انہوں نے منصوبہ بندي کے ساتھ عوام کے مذہبي ، آئيني اور شہري حقوق سلب کرنے کي مذموم کوششوں کو اسلامي تعليمات کي خلاف ورزي بتاتے ہوئے کہا : شرپسند اور دہشت گرد عناصر معصوم اور بے گناہ انسانوں کے جان و مال کے بھي درپے ہيں ليکن ستم ظريفي کي انتہا ہے کہ عوام کے جان و مال اور شہري حقوق کے تحفظ کے ذمہ دار ادارے پوليس اور انتظاميہ اپني ذمہ دارياں ادا کرنے کي بجائے جانبداري کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں اور شرپسندوں کي طرفداري کرکے آئين و قانون اور اخلاقي اقدار کو بري طرح سے پائمال کررہي ہے?
انہوں مزيد کہا : ان حالات ميں عوام کو پرامن انداز ميں صدائے احتجاج بلند کرنے کے علاوہ کوئي راہ نہيں دکھائي ديتا کہا : اس ظلم و زيادتي اور ناانصافي کے خلاف قانون و آئين کے دائرے ميں رہتے ہوئے احتجاج عوام کا قانوني اور بنيادي حق ہے ?
انہوں نے اخر ميں کہا : صوبائي حکومت سندھ کے ذمہ داران کو چاہئے کہ وہ صورت حال کي سنگيني کا ادراک اور شرپسندوں اور امن پسندوں ميں تميز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فوري اور سخت اقدامات کريں تاکہ حالات ميں بہتري لائي جاسکے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے