
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے سپاہ روح اللہ اراک اور فردوسی یونورسیٹی مشھد کے آئے ہوئے مہمانوں سے ملاقات میں اس بات کو بیان کرتےہوئے کہ انقلاب کے تین بنیادی ارکان ہیں قیادت، عوام، اور اسلام اظہار خیال کیا : اگر عوام انقلاب سے الگ ہوگئے تو انقلاب کو نقصان پہونچےگا اسی بنا پر امام خمینی(ره) نے عوام کی راضایت کی ھمیشہ تاکید کی.
انہوں نے وضاحت کی : امام و معصومین (ع) اس کے با وجود کے امام تھے لیکن ظاھری طورانہیں اسی وقت اسی وقت کامیابی ملی جب عوام نے ان کی حمایت کی اور جس زمانہ میں انکی حمایت نہی کی گئی اس زمانےمیں حکومت کا قیام نہی ہو سکا اور تاریخ میں اسے نمونے موجود ہیں.
اس مرجع تقلید نے مزید کہا : کوفہ کے لوگوں نے امام حسین (ع) کو خط بھیجا اس کے بعد انکے عھد کو توڑ دینے کی بنیاد پر امام حسین(ع) کی شہادت میں پیش آئی اگر چہ یہ شھادت حکومت یزید کی نابودی کا بہانہ تھی .
انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ اسلامی جمہوریہ کا نظام انقلاب کے ھدف میں سے ایک ھدف تھا، وضاحت کہا : جمہوریہ اسلامی نظام جو ولایت فقیہ کے محور پر ہے اس کی حفاظت تمام لوگوں پرضروری اور واجب ہے ۔ کیونکہ یہ نظام لاکھوں شہیدوں کے خون سے تعمیر ہوا ہے اور اس نعمت کی حفاظت جس کی ناخدائی آیت الله خامنه ای کر رہے ہیں سب پر واجب ہے ۔