14 March 2010 - 14:58
خبر کا کوڈ: 1081
فونت
آيت الله علوي گرگاني:
رسا نيوز ايجنسي - آيت الله علوي گرگاني نے اسلامي معاشرے کي ذمہ داريوں کواھم جانتے ہوئے کہا : جو لوگ ملک ميں کسي پوسٹ اورمقام پہ ہيں متوجہ رہيں کہ کسي بھي برے کام کو چھوٹا نہ سمجھيں
آيت الله علوي گرگاني



رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطا بق آيت الله سيد محمد علي علوي گرگاني حوزه علميه قم کے مشھورو معروف استاد نے پليس يونيورسٹي ميں امام جعفر صادق(ع)  سے منقول روايت کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس دنيا ميں انسان کے اعمال اس طرح ہوں کہ مرنے کے بعد عوام اور معاشرہ اسے نيکي سے ياد کرے .

  
آيت الله علوي گرگاني نے اسلامي معاشرے کي ذمہ داريوں کواھم جانتے ہوئے اپنے بيان ميں مزيد کہا : جو لوگ ملک ميں کسي پوسٹ اورمقام  پہ ہيں متوجہ رہيں کہ کسي بھي برے کام کو چھوٹا نہ سمجھيں.

   
حوزه علميه قم کے استاد نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ گناہان صغيرہ ارتکاب گناہان کبيرہ کے ارتکاب کا زمينہ فراھم کرتا ہے کہا : انتظاميہ ميں کسي ذمہ داري اورپوسٹ کوقبول کرنے کي صورت ميں امانتدار ہونا ضروري ہے اور ھميشہ انسان خود کوخدا سے سامنے پائے.

  
انہوں نے غرورکو اج کے معاشرے کا درد بيان کرتے ہوئے کہا : افسوس ھمارا اخلاق کچھ اس طرح کا ہے کہ سب کو برا جانتے ہيں اور فقط خود کو اچھا سمجھتے ہيں اور اگر کوئي اس طرح کا ہوتو خدا سے غافل ہے .

 
آيت الله علوي گرگاني نے اپنے بيان ميں جوانوں کو خطاب کرتے ہوئے مزيد کہا : پوسٹ اور مقام اپ ميں غرور کا باعث نہ بنے اور جب بھي اپ لوگوں کوکوئي پوسٹ اورمقام ملا تو خود کو بھول نہ جائيں بلکہ عوام اوراپنے زير دست افراد سے محبت وانکساري کے ساتھ پيش ائيں .


تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬