16 March 2010 - 15:57
خبر کا کوڈ: 1093
فونت
مجلس اعلاء اسلامی لبنان کے رکن :
رسا نیوزایجسنی - علامه مکی نے معاشرے ، سماجی وسیاسی زندگی میں اخلاق تعلیمات کی واپسی پر تاکید کرتے ہوئے مقاومت اور جهاد کو اخلاقی میعاروں کے مطابق بیان کیا .
لبنان

 

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، مجلس اعلاء اسلامی لبنان کے رکن علامه مکی نے گزشتہ روز امداد کمیٹی کے پروگرام میں جو جنوب لبنان کے علاقہ حبوش میں منعقد ہوا پیغمبر اسلام کی اخلاقی تعلیمات کے احیاء پر زور دیتے ہوئے کہا : اخلاق نبوی کوھمارے معاشرے ، سماجی وسیاسی  زندگی میں متجلی ہونا چاھئے .

   
انہوں نے مقاومت اور جهاد کو اخلاقی میعاروں کے مطابق بیان کرتے ہوئے تاکید کیا:  ہاتھوں میں پھولوں کا گلدستہ لیکر دشمن کے مقابل نہی جایا جاسکتا بلکہ تجاوز ، زورگوئی ، دھشت گردی اور استکبار سے مقاومت اور جهاد کی زبان کے علاوہ کسی اور زبان سے گفتگو نہی کی جاسکتی  اور گولی کا جواب فقط گولی سے ہی دیا جاسکتا ہے.

  
لبنان کے اس مفتی نے امام موسی صدر کے اغواکئے جانے کے معاملے کی رسیدگی میں بےتوجہی  کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لبنان کو اس معاملے کو جلد ازجلد صاف کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا : لبنان امام موسی صدر کے معاملے کو جنھیں  لیبی میں اغوا کیا گیا تھا اورقیدی بنایا گیا تھا جلد ازجلد حل کرنے کی کوشش کرے  .


تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬