
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله صافی گلپایگانی نے پاکستانی شیعوں کے قائد علامہ سید ساجد نقوی اور ان کے ساتھ آئے وفد سے ملاقات کی اور ان سے گفت و گو بھی کی ۔
مرجع تقلید نے اسلامی ممالک کی عزت و ترقی کو بہت ہی اھم اور ارزشمند جانا اور مسلمانوں کو غیروں کی طرف بی توجہی کی ضرورت پر تاکید کی اور وضاحت کیا : سائنس و ٹکنولوجی میں مسلمانوں کی ترقی اور ان چیزوں میں غیروں کی بی نیازی ھمارے افتخار و مباھات کا سبب ہے ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے اظہار خیال کیا : ھم لوگ پاکستانی عوام کے غم و خوشی میں برابر کے شریک ہیں اور کاش ھم بھی آپ لوگوں کے ساتھ ہوتے اور پاکستانی شیعوں کے ھمراہ مکتب اھل بیت (ع) اور شیعت کی دفاع کرتے۔
انہوں نے اپنی گفتگو کے درمیان مسلمانوں کی ترقی خاص کر پاکستانی شیعوں کے لئے دعا کی اور اظہار کیا : پاکستان، افغانستان اور ایران کے شیعوں میں کوئی فرق نہی ہے ھم ھمیشہ سب لوگوں کے لئے دعا کرتے ہیں ۔
حضرت آیتالله صافی نے حجتالاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی کی خدمات اور کوششوں کو سراہا اور شکریہ ادا کی۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے