08 April 2010 - 00:00
خبر کا کوڈ: 1161
فونت
آیت الله نوری همدانی:
رسا نیوزایجنسی - آیت الله نوری همدانی نے دین مبین اسلام میں مذمت حسد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : ذات اور مقام میں جو فرق خداوند متعال نے اپنے بندوں میں قرار دیا ہے حسد کرنے کا سبب نہ بنے .
آيت الله نوري همداني


 

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، قم کے مراجع تقلید میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے بدھ کے روز اپنے درس اخلاق میں جو مسجد اعظم قم میں منعقد ہوا امام صادق(ع) کی روایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کار خیر اور اچھے اعمال کو انبیاء الھی اور اولیاء الھی کی ھدایات میں سے بیان کرتے ہوئے کہا : کار خیر وہ چیز ہے جس پر تمام انسانوں کو توجہ کرنی چاھئے

انہوں نے مزید کہا : کچھ لوگ پوسٹ ومقام اوراپنی ثروت ودولت پو گھمنڈ کرتے ہیں اور کچھ کو اپنے بچوں پر گھمنڈ ہے مگر توجہ رکھنی چاھئےکہ بہترین مخلوق خداوہ ہے جسے خداوند متعال کا قرب حاصل ہے اورتقوی الھی اسکا لباس ہے .

 

اس مرجع تقلید نے تاکید کی : انسان هوا و هوس نفس کو چھوڑ کر اطاعت الھی اختیار کرے اور ھر حال میں خود کو فقط اسکا بندہ فرض کرے اور ھمیشہ امادہ رہے .

 

حوزه علمیه قم کے اس استاد نے دین مبین اسلام میں مذمت حسد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : دین تعلیمات افراد کو اس قبیح صفت سے پرھیز کرنے کی دعوت دیتے ہیں البتہ قابل ذکر ہےکہ حسد کو غبطہ میں فرق ہے غبطہ امر حسن اور نیک ہے وج انسان کی کامیابی کا سبب بنتی ہے مگر حسد انسان کی نابودی کا سبب فراھم کرتا ہے .

 

حضرت آیت الله نوری همدانی نے اپنے بیان کے دوسرے حصہ میں روایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : خداوند متعال نے اپنے بندوں کے امرار معاش کو خود انکے درمیان تقسیم کررکھا ہے اور مصلحت کی بنیاد پر انکے درمیان مقام ومنزلت کے لحاظ سے فرق قرار دیا ہے لذا مقام ومنزلت اور ثروت ودولت کے لحاظ سے فرق ھرگزایک دوسرے کے حسد کا سبب نہ بنے .

 

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬