12 April 2010 - 23:01
خبر کا کوڈ: 1179
فونت
مولانا عون نقوی :
رسا نیوزایجنسی - مولانا عون نقوی نے سانحہ عاشوراء و چہلم کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کئے جانےکا مطالبہ کیا
کراچي جماعت اسلامي کراچي


  
 
رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، ادارہ تبلیغ تعلیمات اسلامی پاکستان صوبہ سندھ کا ایک اجلاس گلشن جدید میں مولانا سید محمد عون نقوی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں صوبائی و ضلعی عہدیداروں کے علاوہ ممتاز علما و ذاکرین شریک تھے.

اس اجلاس میں عاشوراء و چہلم میں بم دھماکوں میں شہید ہونے والوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا.

اس موقع پر مولانا سید محمد عون نقوی نے کہا : وفاقی وزیر داخلہ کراچی آکر ملت جعفریہ کو اعتماد میں لیں کسی بھی جماعت کے بارے میں رائے قائم کرنے سے پہلے تحقیق کریں اور دل آزاری سے اجتناب کریں.

انہوں نے کہا : رحمان ملک نے سانحہ عاشورہ و چہلم کے ذمہ داروں کے خلاف کیا کارروائی کی، کتنی گرفتاریاں ہوئیں کتنوں کو سزا ہوئی.

علامہ عابد قنبری نے کہا : ملت جعفریہ پاکستان کی معمار قوم ہے اور ہم ہی اس ملک کو بچائیں گے.

علامہ سجاد شبیر نے کہا : تاحال چہلم کے شہداء کے ورثاء کو معاوضہ نہیں دیا گیا زخمیوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے اس موقع پر قرار داد کے ذریعے اتحاد بین المسلمین کی فضا کو قائم کرنے کیلئے حکومت پر زور دیا گیا. 

 

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬