
حجت الاسلام و المسلمین سید حسین مهدی حسینی ھندوستان کے مجلس علماء شیعہ کے نائب صدر اور ھندوستان ممبئی میں حوزہ علمیہ کے معروف استاد نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے ہوئی گفتگو میں جوھری اسلحہ سے دستبرداری کے عنوان سے تہران میں ہو رہے عالمی کانفرنس کا استقبال کیا اور اس کو اسلام کا صلح طلب و بشر دوستانہ اھم قدم جانا ۔
انہوں نے کہا : مغربی حکومتیں ایران کے جوھری پروگرام کو توقف کرنے کا کوئی بھی حق نہی رکھتے کیونکہ ایران برسوں سے اعلان کر رہا ہے کہ ھم جوھری اسلحہ بنانے کے حق میں نہی ہیں ھم اس کو صرف انسانی بھبودی کے لئے تیار کر رہے ہیں جس سے بجلی اور اسی طرح کی دوسری ضرورتوں میں استعمال کیا جائیگا ۔
حسینی نے تاکید کیا : ایک اسلامی ممالک کے پاس ٹکنولوجی کا ہونا قرآن و روایت کے نص سے واضح ہے اورعقلی ضرورت بھی اس بات کی تاکید کرتی ہے کہ عصر حاضر کے تقاضہ کے مطابق علمی و صنعتی ترقی سے فائیدہ اٹھایا جائے ۔