15 April 2010 - 13:01
خبر کا کوڈ: 1195
فونت
علامہ عون نقوی کراچی :
رسا نیوزایجنسی - علامہ عون نقوی نے اتحاد بین المسلمین کے فروغ کوھرمسلمان کا اھم اور سب سے بڑا فریضہ بتایا.
پاکستان

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، ادارہ تبلیغات اسلامی پاکستان  کے سربراہ اور رکن سپریم کونسل جعفریہ الائنس علامہ عون محمد نقوی کی سربراہی میں فقہ جعفریہ کے ایک وفد نے ایم کیو ایم کے مرکزسے متصل خورشید بیگم میموریل ہال عزیزآباد میں رابطہ کمیٹی کے ارکان سید مصطفی کمال اور اشفاق منگی سے ملاقات کی ۔

وفد میں علامہ عابد قنبری ، علامہ اکرام حسن زیدی ، علامہ محمد سجاد شبیر ، حکیم محمد زیدی، مولانا آغا نادر اور علامہ خلیل احمد کمبی شامل تھے ۔

ملاقات میں وفد نے فقہ جعفریہ کے مسائل پر گفتگو کر تے ہوئے قائد تحریک الطاف حسین کے فکر و فلسفہ کی تائید کی اور کہا : ملک اور خصوصاً کراچی میں مذہبی رواداری، بھائی چارے اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ میں الطاف حسین اور ایم کیو ایم کا سب سے بڑا کردار ہے ۔

انہو ں نے کہا : کراچی میں فرقہ وارانہ فساد کرانے کی بار بار سازشیں کی گئیں مگر الطاف حسین نے تمام مسالک کے جید علماء اور مشائخ کو اکٹھا کر کے پروپیگنڈے ناکام بنادیئے۔

ملاقات میں مصطفی کمال کی والدہ ، ایم کیوایم علماء کمیٹی کے رکن ناصر یامین کے والد ، یوم عاشور و چہلم کے شہداء کے لئے دعائے مغفرت کی اور قائد تحریک الطاف حسین کی درازی عمر اور صحت و تندرستی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

واضح رہے کہ اس موقع پر ایم کیو ایم علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد و اراکین بھی موجود تھے۔
  
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬