آیت الله مصباح یزدی:

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، تعلیمی اورتحقیقی ادارے امام خمینی (رہ) کے رئیس، حضرت آیت الله مصباح یزدی کا درس اخلاق جوانوں اور امحقیقین کی موجودگی میں رھبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر قم میں منعقد ہوا .
اس جلسےمیں آیت الله مصباح یزدی نے فتنے کے اسباب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : پیچیدہ حالات جواجتماعی فضا کے غبارالود ہونے کا باعث ہوں اور ناخواستہ مشکلات کووجود میں لانے کاسبب بنے یہ دوصورتیں فتنے کووجود مں لانے کاسبب بنتے ہیں .
انہوں نے کہا : اجتماعی فتنہ ایک خاص مقصد کے تحت اور ھیجان کے وسیلے شروع ہوتا ہے اور فتنہ پھیلانے والے افراد کچھ لوگوں کو غلامی کے طورپر اور کچھ کو دھوکھا دے کر منتخب کرتے ہیں کہ اس میں یہ لوگ مالی ، جانی اور ذاتی نقصان اٹھاتے ہیں .
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ بلند ھمتی ، ذکاوت ، منافقت اور فریب فتنہ پھیلانے والوں کے اوصاف میں سے ہے کہا : مادیات اور ھوای وحوس کے شکار لوگ یا کم فھم افراد فتنہ پھیلانے میں موثر ثابت ہوتے ہیں .
اپنے کہا: کچھ لوگ بغیر کسی مقصد کے اورنادانی میں ممکن ہے باتوں کو ایسے نامناسب وقت میں بیان کریں کہ فتنہ گر کو فتنہ پھیلانے میں مفید ہو.
انہوں نے مزید کہا : طول تاریخ میں سادہ لوح افراد نے بہت نقصان پہچایا ہے ھمیں اس تاریخی حقائق سے عبرت حاصل کرنی چاھئے .
قابل ذکر ہےکہ ھر بدھ کے روز نماز مغرب و عشاء کے بعد حضرت آیت الله مصباح یزدی کا درس اخلاق رھبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر قم میں منعقد ہوتا ہے .
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے