
رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، هوشیار زیباری عراقی وزیر خارجہ نے پہلی عالمی کانفرنس ترک ایٹمی اسلحے تھران میں کہا : معتقد ہوں کہ ممالک کے ان پی ٹی سے ملحق ہونے کی صورت میں دنیا اس اسلحے سے خالی ہوجائے گی .
انہوں نےعلاقے کے ممالک کو بین الاقوامی معاھدات کی پابندی کرنے پہ تاکید کرتے ہوئے کہا : بین الاقوامی سے ھمارا کہنا ہے کہ غاصب صھیونیت کو بھی اس ادارے کا رکن بننے پر مجبور کریں تاکہ اسکے ایٹمی مراکز کا بھی معاینہ کیاجاسکے .
زیباری نے یادہانی کرائی : عراق ازادی کا خواھان اورتمام اختلافات کے خاتمے کے لئے ڈیپلومیٹک طریقے سے گفتگو کا استقبال کرنے کوتیار ہےاورھم چاھتے ہیں کہ دنیا ایٹمی اسلحے کاخالی ہوجائے.
عراقی وزیر خارجہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ھم ایران کے خلاف ھر طرح کی ایٹمی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں کہا : ھم چاھتے ہیں کہ دنیا کی ساری قومیں قوانین کے دائرے میں جوھری توانائی سے استفادہ کریں.