01 May 2010 - 19:13
خبر کا کوڈ: 1268
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ ملکی سطح پر پہلی مرتبہ حوزوی طالبات کا علمی مقابلہ ایران کی خواتین حوزات علمیہ میں سے ۱۶۰ افراد کے شرکت کے ساتھ جمعہ کے روز شھر مقدس قم میں انعقاد ہوا ۔
ملکی سطح پر طالبات کے علمی مقابلہ کا قم میں انعقاد
 
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق ـ ملکی سطح پر پہلی مرتبہ حوزوی طالبات کا علمی مقابلہ ایران کی خواتین حوزات علمیہ میں سے ۱۶۰ افراد کے شرکت کے ساتھ جمعہ کے روز ظھر سے پہلے فاطمۃ الزهرا (س) ہال جو شھر مقدس قم میں ہے انعقاد ہوا ۔

اس رپورٹ کے مطابق حجت ‌الاسلام سید مهدی حسینی خواتین حوزات علمیہ کے امور تعلیم کے ذمہ دار اس علمی مقابلہ کے ضمن میں رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے اس بیان کے ساتھ کہ خواتین طالبات کے لئے یہ علمی مقابلہ جو مدارس ، علاقائی اور ملکی تین مرحلہ میں منعقد ہوا وضاحت کی : اس نئے شمسی سال کا یہ پہلا حوزوی طالبات علمی مقابلہ منعقد ہوا ہے ۔  

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ چار ھزار چھہ سو حوزوی طالبات مدرسوں کی سطح پر جس کے سوالات مدرسوں کے ذریعہ بنائے گئے تھے شرکت کی اور انہوں نے زور دیا : علاقائی سطح کے علمی مقابلہ میں بھی ایک ھزار چھ سو حوزوی طالبات نے شرکت کر کے ملکی پیمانہ کے مقابلہ میں حصہ لینے کی کوشش میں رہیں ۔

خواتین حوزات علمیہ میں تعلیماتی امور کے ذمہ دار نے وضاحت کی : حوزوی طالبات کے علمی مقابلہ میں تین علمی سطح کی طالبات نے حصہ لیا اور اسی طرح تین رشتہ ادبیات عرب، فقه و اصول و فلسفه و کلام کے سوالات مقابلہ میں استعمال کیا گیا ۔
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬