02 May 2010 - 17:09
خبر کا کوڈ: 1272
فونت
آیت الله نوری همدانی:
رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت الله نوری همدانی نے شهید آیت الله مرتضی مطهری کے علمی اثار اورتفکرات کو سراہتے ہوئے کہا : دنیاے اسلام کے اس عظیم مفکر نے اپنے قلم اور تفکر کے ذریعہ انحرافات سے مقابلہ کیا .
آيت الله نوري همداني



رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، قم کے مراجع تقلید میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے اج ظھر کے وقت طلاب اور مختلف طبقے کی عوام سے ملاقات میں جھاد کو اسلام کے بنیادی مسائل میں بیان کرتے ہوئے کہا : اسلام مجاھد اور کوشش کرنے والے افراد کا ضرورت مند ہے اوربے فکرافراد سے متنفر ہے  .


حوزه علمیه قم  کےاس مشھور استاد نے کہا : دین اسلام ، خوش اخلاقی کا دین ، صلابت و شجاعت کا دین ہے اور امت اسلامیہ کو اس سے مسلح اور مجهز رہنا چاھئے .


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امت اسلامیہ کی عزت و شرافت جهاد کی مرھون منت ہے کہا: اسلام میں جھاد کی مختلف قسمیں کی گئی ہیں کہ جس میں  سیاسی، اقتصادی، علمی، ثقاتی اور مسلح جھاد کا شمار کیا جاسکتا ہےاور ایسی کی بنیاد پر اسلام دیگر ادیان سے ممتاز ہے.

 
اپ نے ثقافتی اور قلم کے ذریعہ جھاد کو اھم ترین جھاد مصداق بیان کرتےہوئے کہا : علامه امینی، علامه سید شرف الدین، استاد مطهری اور ان جیسے افراد نے اپنے قلم کے ذریعہ اسلام کی خدمت کی اور اسی بنیاد پر ایک خاص مقام کے حامل ہیں .


حضرت آیت الله نوری همدانی نے روز شھادت استاد مطهری کوعظیم بیان کرتےہوئے اپ کی کتابوں پہ خاص توجہ کئے جانے کی تاکید .


اپ نے نے مزید کہا : اج هوشیار اور بیدار ولی فقیہ کے وجود کی بناء دشمن دیوانہ ہوراہ ہے اور اپنی راستے کھوبیٹھا ہے اور ولی فقیہ کے رہتے ہوئے دشمن جنگ نرم میں اپنے مقصد میں کامیاب نہی ہوسکتا .

 

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬