حوزہ علمیہ میں انجمن علم کلام کے رئیس :

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، حوزہ علمیہ میں انجمن علم کلام کے رئیس ، حجت الاسلام هادی صادقی نے اس انجمن کی سرگرمیوں کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا : علم کلام میں ھفتہ وار نشستوں کا انعقاد اس انجمن کی سرگرمیاں رہی ہیں .
انہوں نے مزید کہا : ابتداء سے ابھی تک مختلف موضوعات پر41 نشستیں ہوچکی ہیں کہ ان میں سے رابطه عقل و جهل، جبر و اختیار، خیر و شر جیسے مباحث کا تذکرہ کیا جاسکتا ہے .
حجت الاسلام صادقی نے بیان کیا : وحی کلام الھی یا کلام بشری کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد اس انجمن کی دیگر سرگرمیوں سے ہے.
حجت الاسلام صادقی نے کہا : اس سائٹ کے ابتدائی صفحات کو امادہ کیا جاچکا ہے اور بجٹ کے فراھم ہوتے ہی اس سائٹ کو شروع کیا جاسکے گا.
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے