آیت الله نوری همدانی:

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، قم کے مراجع تقلید میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے اج ظھر کے وقت مختلف عوامی طبقہ اور سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کے اھل کاروں سے ملاقات میں جمهوری اسلامی ایران کی حقیقی طاقت کوعوام کے ایمان واعتقاد کی طاقت بیان کیا .
انہوں نے مزید کہا : دین مبین اسلام میں ظاھری اسلحے سے کہیں زیادہ ایمان واعتقاد کے اسلحے کی حیثیت ہے .
اس مرجع تقلید نے اسرائیل کے مقابل حزب الله لبنان اورغزہ پٹی کی عوام کی کامیابی کو ایمان واعتقاد کی بنیادوں پراستوار بتاتے ہوئے کہا : حزب الله لبنان نے اپنے اس جزبات کی بنیاد پر اسرائیل سے جنگ جیت لی .
اس مرجع تقلید نے کہا : ھمیں دینی تعلیمات کے سہارے اپنا دفاع کرنا چاھئے .
انہوں نے شھر مقدس قم کی اھمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : شھر قم اسلامی تاریخ میں خاص اھمیت کا حامل رہا ہے اور ھمیں کوشش کرنی چاھئے کہ اس علمی، ثقافتی ، معنوی اور مذھبی فضا سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں اور اپنی بصیرت میں اضافہ کریں .
حوزه علمیه قم کے اس استاد نے شهر مقدس قم کو اشیانہ اھلبیت (ع) بیان کرتے ہوئے کہا : آخرالزمان میں ندای اسلام اسی شھر سے شرق و غرب تک پہونچے گی.
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے