10 May 2010 - 20:12
خبر کا کوڈ: 1314
فونت
استاد حوزه علمیه :
رسا نیوز ایجنسی ـ کتاب قواعد استنباط کے مؤلف نے کہا : میرزا شیرازی شیخ انصاری کے خاص شاگردوں میں سے اور سامراء میں فقھی مکتب کے بنیان گذار تھے ۔
ميرزا شيرازي
 
حجت الاسلام رضا اسلامی ایران کے حوزہ علمیہ قم میں مؤلف و محقق نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفت و گو میں میرزا شیرازی کے تمباکو ممنوعیت فتوی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : میرزا شیرازی محمد تقی اصفهانی، کاشف الغطاء اور شیخ انصاری کے شاگردوں میں سے تھے شیخ کے بعد مرجعیت ان تک پہونچی تھی ۔ انہوں نے سامراء جا کر شیعی حوزہ علمیہ کا انعقاد کیا ۔

انہوں نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا : شیخ انصاری کے شاگرد زیادہ ہونے کے باوجود انہوں نے کہا تھا کہ میں تین لوگ میرزای شیرزای، میرزا حبیب الله رشتی و میرزا نجم آباد تهرانی کے لئے درس دیتا ہوں ۔

قواعد استنباط کتاب کے مؤلف نے میرزا شیرازی کے تنباکو فتوی میں سید جمال الدین اسدآبادی کے نقش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : سید جمال الدین نے اس برے معاھدہ کو بیان کرتے ہوئے ساتھ ساتھ مسلمانوں پر اس کی تخریبی اثرات کو بھی بیان کیا اور میرزا شیرازی نے اپنا تاریخی فتوی تنباکو کے حرمت پر صادر کیا ۔
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬