آیت الله نوری همدانی :

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطاق حضرت آیت الله حسین نوری همدانی مرجع تقلید نے آج ظهر کے وقت امور ورزش کے ذمہ داروں اور مختلف شعبوں کے بعض اھل کار اور عوام سے ملاقات میں بیان کرتے ہوئے روحی طاقت کو خدا پر ایمان ہونے سے تعبیر کرتے ہوئے تاکید کی : جس مقدار و حد تک انسان کا اعتقاد و یقین کامل ہوتا جائیگا اسی مقدار اس میں طاقت اور استحکام پائی جائیگی ۔
انہوں نے اس اشارہ کے ساتھ کہ خدا پر توکل ہو اور خدا کی رضایت حاصل کرنے میں قدم بڑھائی جائے جو قوی اور مستحکم پشتپناھی ہے وضاحت کی : ھم لوگوں کو کوشش کرنی چاہیئے کہ اپنی تمام منصوبہ بندی میں ھمارا توکل خدا پر ہو اور ائمه اطهار(ع) اور بزرگوں سے توسل برقرار رہے ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور استاد نے دشمنوں کے مقابلہ میں قدرت کو ان کی ناکامی کا سبب جانا اور ایرانی قوم کی مختلف مقام پر مقاومت کی تاکید کی : ایرانی انقلابی قوم مختلف مواقع میں اسلامی اور الھی ارزش کی دفاع کی ہے اور سامراجی و استبدادی طاقت کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوگئے اور اپنی حق باتوں کو بیان کی ہے ۔
حضرت آیت الله نوری همدانی نے یاد دھانی کرائی : وحدت سے ھماری مراد وہ لوگ ہیں کہ جو ھمارے عقیدہ کو رکھتے ہیں اور اساسی قانون اور مکتب کو قبول کرتے ہوں ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے