27 May 2010 - 13:14
خبر کا کوڈ: 1376
فونت
آیت الله مکارم شیرازی:
رسانیوز ایجنسی - حضرت آیت الله مکارم شیرازی نےاسلامی بنیادوں کو پیروزی اور بقاء انقلاب اسلامی کا راز بیان کرتے ہوئے ملک کے حالیہ ثقافتی مسائل پہ تشویش کا اظھارکیا اور کہا : وہ ثقافتی مسائل جو سیاسی نہی ہیں انہیں سیاسی نہ بنائیں ۔
آيت الله مکارم شيرازي

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹرکی رپورٹ کے مطابق ، قم کے مراجع تقلید میں سےحضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے بدھ کے روز ملک کے مجمع انقلاب ثقافتی کے ذمہ داروں سے ملاقات میں اس مجمع کی موقعیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : مجمع انقلاب ثقافتی ، ملک کے ممتاز افراد پر مشتمل مرکز ہے اور اسے بہت سارے اختیارات حاصل ہیں کہ جس کی بنیاد پر بہت سارے کام انجام دے سکتا ہے ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ماضی میں اس مجمع نے کچھ ایسے کام انجام دئے گئے جو اس کی شایان شان نہی تھا تاکید کی: ھمیں امید ہے کہ یہ مجمع اپنے اخیتارات کی بنیاد پر ملک کے مختلف ثقافتی مسائل میں پیش پیش رہے اور معاشرے کے مورد نیاز مسائل کا حل و فصل کرے۔

انہوں نے مزید کہا : سیاسی باتوں کو سیاسی انداز میں دیکھا جائے مگر وہ مسائل جو سیاسی نہی ہیں بلکہ ثقافتی ہیں انہیں سیاسی نہی بنانا چاھئے بہت سارے ممالک کی مشکلات یہی ہیں کہ غیر سیاسی معاملات کو سیاسی بنادیتے ہیں۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے کہا : افسوس کچھ لوگ سیاسی معاملات کی بنیاد پر ثقافتی اور اخلاقی مفاسد کے سامنے جھک جاتے ہیں کہ جو تشویش کا سبب ہے ۔

انہوں نے تاکید کیا : یہ ملک جمهوری اسلامی ہے اگرمعاشرے میں اسلامی مسائل کمرنگ یا سست ہوجائیں تو پھر جمهوری اسلامی نہی ہے اگرمعاشرے سے اسلامی مسائل ہٹا لے جائیں تو پھر کچھ نہی بچے گ۔
ا
انہوں نے کہا : وہ سکولر افراد جو اس ملک کی بقاء چاھتے ہیں اسلامی بنیادوں کا تحفظ کریں کیوں اگریہ بنیادیں نہ ہوتیں تو اج ملک اور انقلاب ختم ہوچکا ہوتا ۔




تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬