16 مئی سےشملہ میں :
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق سید محمد خضر تعلیمی و تربیتی کیمپ کے نشر و اشاعت سکریٹری نے اس کیمپ کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : عصری تعلیم کا نظام کچھ اس طرح سے ترتیب دیا گیا ہے کہ ہماری نئی نسل دینی تعلیم سے دور ہوتی جا رہی ہے اسے دیندار بنے رہنے کے لئے نہ اسکول سے مدد ملتی ہے اور نہ ماحول سے اور یہ حقیقت محتاج بیان نہیں ہے کہ دین کے بغیر انسان کی زندگی ادھوری ہے۔
انہوں نے کہا : اس سال یہ کیمپ شملہ کے پر فضا و پر سکون مقام پر 16 مئی سے جاری ہے جس میں گجرات، یوپی، کرگل، وغیرہ سے آئے ہوئے نوجوان دینی تعلیم و تربیت سے فیضیاب ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا : اس سال یہ کیمپ شملہ کے پر فضا و پر سکون مقام پر 16 مئی سے جاری ہے جس میں گجرات، یوپی، کرگل، وغیرہ سے آئے ہوئے نوجوان دینی تعلیم و تربیت سے فیضیاب ہو رہے ہیں۔
سید محمد خضر نے کیمپ کے پروگرام کی تفصیل بتا تے ہوئے کہا : اس کیمپ میں روزانہ پانچ گھنٹہ قرآن، عقائد، شرعی احکام، اسلامی تاریخ، اور اسلامی طرز زندگی کی تعلیم دی جا رہی ہے، اور سوال و جواب کا اسپیشل سیشن بھی ہر روز ہوتا ہے، جس میں فقہی، اعتقادی، تاریخی اور سماجی سوالوں کے تشفی بخش جواب دئے جا رہے ہیں۔
تعلیمی و تربیتی کیمپ کے نشر و اشاعت سکریٹری نے کہا : اس کیمپ میں تعلیم و تدریس کے فرائض حجة الاسلام و السلمین جناب مولانا سید محمد عسکری صاحب قبلہ مدیر اعلیٰ جامعہ اہل بیت (ع) اور حجة الاسلام جناب مولانا مرزاعسکری حسین مدرس جامعہ اہل بیت انجام دے رہے ہیں اور اسی کے ساتھ اس کیمپ کو جناب حجة الاسلام و المسلمین سید موسوی صاحب قبلہ امام جمعہ و جماعت انباڑی کا بھی خصوصی تعاون حاصل ہے۔
انہوں نے کہا : علاوہ بر ایں روزانہ پنج وقت نماز، جماعت سے عدا کرنے کے ساتھ ہی دعاء توسل، دعاء کمیل اور دعاء ندبہ وغیرہ کا بھی اہتام ہوتا ہے۔ کیمپ ۴جون کو امام خمینی کی برسی کے خصوصی پرگرام کے انعقاد کے ساتھ اختمام پذیر ہوگا۔
قابل ذکر ہے : اہل بیت ٹرسٹ نئی دہلی گرمیوں کی چھوٹیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نئی نسل کو دینی تعلیمات سے آراستہ کرنے کے لئے گذشتہ سترہ برس سے تعلیمی تربیتی کیمپ کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے