مراجع تقلید کی شرکت کے ساتھ ؛

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق انقلاب اسلامی کے بانی امام خمینی(ره) کی سالانہ یاد کے موقع پر جمعرات کے شب میں قائد انقلاب اسلامی کے دفتر کی طرف سے مراجع کرام اور حوزہ علمیہ کے مشہور و معروف شخصیت کی شرکت کے ساتھ قم ایران کے مسجد اعظم میں پروگرام کا انعقاد ہوا ۔
اس رپورٹ کے مطابق اس پروگرام میں حضرات آیات صافی گلپایگانی، مکارم شیرازی، وحید خراسانی، نوری همدانی، شبیری زنجانی، جوادی آملی مراجع تقلید میں اور اسی طرح آیت الله علوی گرگانی حوزہ علمیہ کے مشہور استاد بھی حاضر تھے ۔
مرتضی مقتدایی، حوزہ علمیہ قم کے مدیر ، سید احمد خاتمی جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے ممبر، گرامی حوزہ علمیہ قم کے استاد، ممدوحی جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم اور مجلس خبرگان رھبری کے ممبر، محمد جواد فاضل لنکرانی جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے ممبر، امینی امام جمعہ موقت قم، حجج الاسلام والمسلمین شهرستانی، ایران میں حضرت آیت الله سیستانی کے نماینده، مسعودی خمینی آستانه مقدس حضرت معصومه (س) کے متولی اور جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے ممبر شورای عالی حوزه کے ممبر کے علاوہ حوزہ کے مختلف مشہور و معروف شخصیت قم کے استاندار، مجلس شورای اسلامی میں قم کے نمائیدہ اور اسی طرح مختلف تنظیم کے ممبران و عوام بھی شامل تھی جنہوں نے قرآن کریم کی تلاوت اور فاتحہ کے ساتھ امام خمینی (رہ) کی خدمت میں خراج عقیدت پیش کیا ۔
حجت الاسلام والمسلمین محمدی گلپایگانی قائد انقلاب اسلامی کے دفتر کے صدر بھی حضرت آیت الله خامنه ای قائد انقلاب اسلامی کی نمائندگی میں تشریف رکھتے تھے ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے