15 June 2010 - 16:54
خبر کا کوڈ: 1455
فونت
علماء امامیہ پاکستان :
رسا نیوزایجنسی - ہیئت ائمہ مساجد وعلماء امامیہ پاکستان کے نمائندہ اور وفد نے مختلف دینی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات میں امت مسلمہ کے مسائل کا حل اتحاد میں مضمربتایا ۔
شيعہ علماء کونسل پاکستان

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، ہیئت ائمہ مساجد وعلماء امامیہ پاکستان کے نمائندہ اوروفد نے مختلف دینی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

اس ملاقات میں رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان‘ حاجی حنیف طیب‘ حافظ محمد سلفی‘ جماعت اسلامی کے محمد حسین محنتی‘ مفتی اسلم نعیمی‘ قاری محمد عثمان اور دیگرافراد شامل ہیں۔

یہ وفد مولانا شیخ محمد حسن صلاح الدین نے کی جبکہ مولانا باقر عباس زیدی‘ مولانا نعیم الحسن الحسینی‘ مولانا میر حسین حسینی‘ مولانا محمد حسین رئیسی‘ مولانا رضی حیدر زیدی اور مولانا احمد علی امینی پر مشتمل تھا۔

اس ملاقات میں ملت مسلمہ کو درپیش مسائل پر گفتگو ہوئی اور کہا گیا : اس وقت مسلمانوں کو مختلف مشکلات کا سامنا ہے۔ مسلمانوں کے مسائل مشترکہ ہیں اور ان کا حل بھی اتحاد ہی کے ذریعے ممکن ہے۔
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬