19 June 2010 - 16:55
خبر کا کوڈ: 1473
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ برزیل میں مرکز اسلامی سائوپائولوی کے صدر خزرجی نے رسا نیوز ایجنسی کا دورہ کیا اور بیرونی ممالک کے اسلامی مراکز اور حوزات علمیہ کے درمیان دو طرفہ رابطہ کی ضرورت کی تاکید کی ۔
حجت الاسلام شيخ طالب حسين خزرجي

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام شیخ طالب حسین خزرجی برزیل میں مرکز اسلامی سائوپائولوی کے صدر نے گذشتہ روز رسا نیوز ایجنسی کا دورہ کیا اور اس نیوز ایجنسی کی کارکردگی کا نزدیک سے مشاھدہ کیا ۔

انہوں نے اس ملاقات میں بیرونی ممالک کے اسلامی مراکز اور حوزات علمیہ کے درمیان دو طرفہ رابطہ کی ضرورت کی تاکید کی اور کہا : اس وقت دنیا کے مختلف مراکز میں علماء کی ضرورت ہے اور دنیا کے لوگ معارف حقہ اسلام و مکتب اهل بیت (ع) کے تشنہ ہیں ۔

حجت الاسلام خزرجی نے اس اشارہ کے ساتہ کہ برزیل ملک کے ثقافتی طبقات اسلامی معارف کو مسلسل قبول کر رہی ہیں بیان کیا : برزیل کے یونورسیٹیوں اور اعلی تعلیمی اداروں سے مسلسل کئی مرتبہ استاد کی ضرورت کے لئے رجوع کیا گیا ہے، ھم لوگ اس کوشش میں ہیں کہ جس حد تک ممکن ہے ان کے اس ضروریات کو پوری کرنے کی کوشش کی جائیگی اس کے باوجود کہ ضرورتوں کے مقابل ھماری پاس افراد کی کمی ہے۔

مرکز اسلامی برزیل کے صدر نے وضاحت کی : بہت سارے عیسائی یہاں تک کہ یھودی بھی مرکز اسلامی برزیل کے پروگرام میں شریک ہوتے ہیں اور یہ مختلف طبقات کے لوگوں کے رجحانات کی علامت ہے ۔
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬