01 July 2010 - 15:31
خبر کا کوڈ: 1516
فونت
رسا نیوزایجنسی - آیت الله قبلان نے لبنان کی سلامتی اور اقتصاد خلاف وسیع دھمکیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے صھیونیت سے مقابلے کے لئے ملت ، ملیٹری اور حزب اللہ لبنان کے درمیان اتحاد کی درخواست کی۔

آيت الله قبلان

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، شیعہ اسلامی پارلیمنٹ لبنان کے سربراہ ، آیت الله شیخ عبدالامیر قبلان نے گزشتہ روز لبنان کی سلامتی اور اقتصاد خلاف وسیع دھمکیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لبنان کی عوام کو اتحاد کی دعوت دی اور کہا : اسرائیل لبنان کے خلاف سازش کرنے پیچھے نہی ہٹ سکتا اورحال ہی میں ھم غاصب صھونیت کے افراد کے ذریعہ اپنے ایک ھم وطن کے اغوا کے شاھد بھی رہے ہیں۔

انہوں نے اس طرح کی جنایتوں کو علاقے میں بے ثباتی کا سبب جانا اورعرب ممالک کے حکام کواس بے ثباتی کے حل کے لئے نشستوں کے انعقاد کی دعوت دی ۔

آیت الله قبلان نے لبنان کی ملیٹری کی ھر طرح کی حمایت کی کرنے کی تاکید کی اور کہا : لبنان ملیٹری کے بغیر دشمن کے لئے ایک لقمہ ہے اور اپ نے دشمن سے مقابل کے لئے قوم ، ملیٹری اور حزب اللہ لبنان کے درمیان اتحاد کی درخواست کی۔

 
واضح رہے کہ غاصب صھیونیت کی ملیٹری کے افراد نے اتوار کے روز عماد حسن عطوی نامی ایک لبنانی چرواہے کو شبعا کے نزدیک اغوا کرکے اپنے ساتھ مقبوضہ فلسطین لے گئے تھے اور اسے مارپیٹ کرسموار کے روز ازاد کردیا ۔
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬