06 July 2010 - 17:29
خبر کا کوڈ: 1537
فونت
آیت الله صافی گلپایگانی:
رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت الله صافی گلپایگانی نے ولایت حضرت ولی عصر(ع) کوعظیم نعمت بیان کرتے ہوئے کہا : ھمیں نعمت ولایت اهل بیت (ع) کا قدرداں ہونا چاھئے اوراس نعمت کی ضروریات پر عمل پیرا ہونا چاھئے ۔
آيت الله صافي گلپايگاني

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، قم کے مراجع تقلید میں سے حضرت آیت‌الله لطف‌الله صافی گلپایگانی نے اج 6 جولائی کو اسٹوڈینٹس ،خواص اوربسیج صوبہ قم کے بعض اراکین سے ملاقات میں روایت کے ائینہ میں کہا : روایت کی بنیاد پر دنیا حجت خدا کے بغیرھرگز باقی نہی رہ سکتی بلکہ زمین پہ ھمیشہ حجت خدا موجود ہے اور یہ روایتیں بیان کرتی ہیں کہ ھدایت بشرکو ایک خاص اھمیت حاصل ہے ۔

اس مرجع تقلید نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عصر غیبت میں بشریت ، حضور حضرت ولی عصر(عج) جیسی بعض نعمتوں سے محروم ہے کہا : اگرچہ امام زمان (عج) ھمارے درمیان نہی ہیں اور ھم انہیں نہی دیکھ رہے ہیں مگر ھمیں دیکھنا چاھئے کہ ھم نے کس قدر اپنے وعدے وفا کئے ہیں اور کئے ہوئے عھد کے پابند رہے ہیں ۔

انہوں نے تاکید کی : بعض روایات کی بنیاد پر جو لوگ اس زمانے میں اپنے اسلام کا تحفظ کریں گے اور احکام خداوند پر عمل پیرا رہیں گے وہ ان لوگوں کے مانند ہیں جنہوں نے پیغمبر کی موجودگی میں اسلام کے دشمنوں سے جنگ کی۔

اپ نے عصر غیبت کو عصر آزمایش اور امتحان الهی بیان کرتے ہوئے کہا : عصر غیبت میں انسان امتحان و آزمایش الهی کی منزل میں ہے اور جولوگ دین کی راہ میں ثابت قدم ہیں وہ درگاه الهی میں زیادہ نزدیک ہیں ۔

اس مرجع تقلید نے واضح طور پر کہا : اج ھمارے معاشرے کی عورتیں دنیاوی مناصب پر افتخار نہ کریں یا دنیاوی مناصب کے نہ ہونے پر خود کو سرزنش نہ کریں کیوں کہ محرومیت یہ ہے کہ انسان سے خداوند متعال اور ائمه اطهار علیهم السلام راضی نہ ہوں اور درگاه الهی میں حفظ حجاب، عفت ، پاکدامنی اور احکامات دین پر عمل فضلیت محسوب کی جاتی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا : زمانہ غیبت میں انسان الهی فرائض پر عمل کرکے بلند ترین مقامات پر پہونچ سکتا ہے اور دینی احکامات پر بے توجہی انسان کے سقوط کا سبب بن سکتا ہے کہ جس کے بعد واپسی غیر ممکن ہے لھذا ھمارے جوانوں کو مراقبت کرنی چاھئے کہ خدانہ خواستہ انحطاط و سقوط کی منزل میں قرار پائیں ۔

انہوں نے اسلامی احکامات کی مراعات جوانوں کے اھم جانی اور تهذیب نفس اور خدا و ائمه اطهار علیهم السلام سے قربت کو واجبات پرعمل اور گناهوں سے دوری بیان کیا
حضرت آیت‌الله صافی گلپایگانی نے اپنے بیان کے دوسرے حصے میں نعمت ولایت حضرت ولی عصر(عج) کوعظیم بیان کرتے ہوئے کہا : ھمیں نعمت ولایت اهل بیت (ع) کا قدرداں ہونا چاھئے اوراس نعمت کی ضروریات پر عمل پیرا ہونا چاھئے ۔

انہوں نے تاکید کی : ھمیں اخلاق واطور کے لحاظ سے ائمه اطهار علیهم السلام کے لئے زینت ہونا چاھئے کیوں کہ جولوگ خود کوائمه اطهار علیهم اسلام سے وابستہ جانتے ہیں اپنا اخلاق واطور بھی اسی طرح رکھتے ہیں تاکہ لوگ انہیں دیکھ کر ائمه اطهار علیهم السلام کو یاد کریں ۔

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬