06 July 2010 - 18:51
خبر کا کوڈ: 1540
فونت
علامہ عباس کمیلی :
رسا نیوزایجنسی - علامہ عباس کمیلی اور مفتی جناب منیب الر حمن نے مشترکہ پریس کانفرنس میں پاکستانی مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلے جانے کو انتہائی سفاکانہ عمل بتایا۔
علامہ عباس کميلي

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، علامہ عباس کمیلی اور مفتی جناب منیب الر حمن نے داتا دربار میں ہونے والے خود کش بم دھماکے حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس میں اس حملے کی مذمت کی۔

جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عبا س کمیلی اور مفتی منیب الرحمن نے اس مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوکہا : پاکستان میں دہشت گردی کی حالیہ لہر تشویش کا باعث ہے۔

انہوں نے کراچی میں ہونے والے ٹارگیٹ کلنگ اور داتا دربار میں ہونے والے خود کش بم دھما کےکی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا : پاکستان کے مسلمانوں کے خون سے جو ہولی کھیلی جارہی ہے وہ انتہائی سفاکانہ عمل ہے۔

اس پریس کانفرنس میں دونوں رہنماﺅں نے دھما کے کے تمام شہداء کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہو ئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف فوراََ کاروائی کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچائے ۔

واضح رہے کہ اس پریس کانفرنس میں ، علامہ باقر زیدی، علامہ نثار قلندری، مولانا حسین مسعودی، شبر رضا، اور دیگر موجود تھے۔
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬