مفتی محی الدین پاکستان :

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، صوت الاسلام کے چیئرمین اور جامعہ اسلامیہ کلفٹن کے مہتمم مفتی محی الدین نے کل بدھ کے روزجامعہ اسلامیہ کلفٹن میں علماء اور طلبہ سے خطاب کر تے ہوئے کہا : اس وقت پاکستان نازک حالات سے گزر رہا ہے۔
انہوں نے تمام اسلامی مذاھب ومسالک کے ماننے والوں سےاتحاد کی درخواست کرتے ہوئے کہا: اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کو باہم دست وگریباں کرنا چاہتی ہیں لھذا تمام مسلک کے علماء اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان سازشوں کو ناکام بنائیں۔
انہوں نے کہا : اسلام کے دشمن مختلف فروعی مسائل اور فرقہ واریت کو ہوا دیکر مسلمانوں کو تقسیم کرنے اور لڑانے کی سازش کر رہے ہیں تاکہ دنیا کی نگاہ میں یہ ثابت کرسکیں کہ مسلمان سوائے لڑانے جھگڑنے اور فساد کے کوئی کام نہیں کرتے۔
انہوں نے تاکید کی :تمام مسالک کےعلماء کی ذمہ داری ہے کہ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور ایسے بیانات اور اقدامات سے گریز کریں جو کسی مکتب فکر کی دل آزاری کا سبب بنتے ہوں ۔
انہوں نے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا : بے گناہ افراد کا قتل گناہ عظیم ہے اوربے گناہ انسانوں کے قاتل کی کوئی حمایت نہیں کر سکتا۔
انہوں نے اپنے بیان میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد پرزور دیتے ہوئےمزید کہا: اسلام پسند قوتوں کو باہمی مل جل کر قیام امن کی کوشش کرنا ہو گی۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے