آیتالله نوری همدانی نے کرمان کی عوام کے درمیان :

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹرکی کرمان سے رپورٹ کے مطابق ، قم کے مراجع تقلید میں سے حضرت آیتالله حسین نوریهمدانی نے کل ظھر کے وقت بعثت کی مناسبت سے مصلای امام علی(ع) میں منعقد پروگرام میں مختلف طبقے کی عوام کے درمیان اس دن کی مبارک باد دیتے ہوئے عید بعثت کو مسلمانوں کی بزرگ ترین عید بیان کیا ۔
اس مرجع تقلید نے بعثت حضرت رسول اکرم (ص) کے مختلف جوانب و گوشے پر نظر ڈالتے ہوئے ظلم کے ہاتھوں امت کی رہائی اورعدل وانصاف کے قیام کو بعثت مرسل اعظم کا نتیجہ بیان کیا اور کہا : بعثت حضرت محمد (ص) کی اھمیت مختلف لحاظ سے مورد توجہ قرار دی جاسکتی ہے اور ان عناوین پر ھمیں توجہ کرنی چاھئے ۔
انہوں نے یہ کہتےہوئے کہ حکومت انسان کی احتیاج ہے اور سیاسی ، اقتصادی واجتماعی حرکتیں حکومت کے دائرے میں ہی عملی جامہ پہن سکتی ہیں کہا : اسلامی اور دینی تعلیمات کی بنیاد پر اس حکومت کی اساس او بنیاد نبی مرسل (ص) یا امام معصوم ہے اور زمانہ غیبت امام عصر (عج ) میں ولی فقیہ اس منصب کا ذمہ دار ہے ۔
حضرت آیت الله نوریهمدانی نے مسلمانوں کے مشکلات کی بنیاد کو پیغمبر اسلام کے بتائے ہوئے راستے سے ان کے انحراف کو بیان کرتے ہوئے کہا : افسوس مرسل اعظم (ص) کے انتقال کے بعد انحرافات کے نتیجے میں اھل اطھار کو کنارے کردیا گیا ۔
اس مرجع تقلید نے ھر قسم کے غیر ولائی نظام کو نامشروع بیان کرتے ہوئے کہا : الحمد للہ امام خمینی (رہ) کی رھبریت کی بنیاد پر اور عوام کی ھمراہی کی بناء پر ظالم شہنشاہیت کا تختہ پلٹ گیا اور انقلاب اسلامی پیروز ہوا اور اج سبھی کو اس نعمت کی قدر کرنی چاھئے ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے