آیتالله خاتمی:

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی گلپائگان سے رپورٹ کے مطابق ، مجمع مدرسین حوزہ علمیہ قم کے رکن آیتالله خاتمی نے مختلف طبقے کی عوام کے درمیان میں خطاب کرتے ہوئے اسلام اور تعلیمات اھل بیت (ع) پہ روشنی ڈالی ۔
انہوں نے حضرت محمد(ص) کو پیغمبر رحمت اور شفقت بیان کرتے ہوئے کہا : صدر اسلام سے اج تک دشمنوں نے مرسل اعظم کے خلاف سازش کی مگر روز به روز حضرت محمد مصطفی (ص) کی گونج بڑھتی گئی اور اپ کی مقدس ذات دنیا کے لئے مایہ افتخار ٹھہری ۔
انہوں نے اسلام کے عروج کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : اج دنیا گاہے بگاہے رسول اسلام کا توھین امیز خاکہ بناتی ہے تاکہ اپ کو کم حیثت دیکھا سکے مگراپنے اس مقصد میں کامیاب نہ ہوسکے۔
آیتالله خاتمی نے مکتب اهل بیت(ع) ایک دوسرے پیغام میں حجاب اورعفت کی اھمیت کا تذکرہ کرتےہوئے کہا : ھم نے بارہا ملک کے حکام اورمیڈیا کے ذمہ داروں سے تاکید کی ہے کہ حجاب اورعفت کے سلسلے میں مناسب اقدامات کئے جائیں اور اس سلسلے میں مناسب فیلم اور سیریل بنائے جائیں اوربد حجابی کے اثار سے نوجوانوں کو اگاہ کیا جائے ۔
آیتالله خاتمی نے یاد دہانی کی : افراط وتفریط دونوں کا نتیجہ اچھا نہی ہے اور نظام اسلامی کے لئے منفی اثرات رکھتا ہے جیسا کہ ھم سبھی اس کے پہلے دیکھ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا : رھبر معظم ان لوگوں کے ساتھ ہیں جو قانون پرعمل کرتے ہیں اور جولوگ قانون شکن ہیں چاھئے جتنے مقدس ہوں افراط وتفریط کے زمرہ میں شامل ہیں اور افراط وتفریط منکرات دین میں سے ہے کہ اس سے پرھیز کرنا ضروری ہے ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے