15 July 2010 - 19:38
خبر کا کوڈ: 1579
فونت
مسلم علماء کونسل لبنان کے منیجر ڈائرکٹر:
رسا نیوزایجنسی - شیخ حسان عبدالله نے ایران اور لبنان کے محکم روابط کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لبنان کی 33 روزجنگ میں ایران کی لبنان سے حمایت کولائق قدر بتایا اورکہا : ایران پر پابندیان اس ملک ، مقاومت لبنان وفلسطین اورامت اسلامیہ کی حمایت کی بناء پرہے۔
لبنان کی 33 روزجنگ میں ایران کی لبنان سے حمایت قابل قدر ہے

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، گزشتہ روز میر مسعود حسینیان لبنان میں سفارت اسلامی جمھوری ایران کے فسٹ سکریٹری کی مدت ختم ہونے کی مناسبت سے مسلم علماء کونسل لبنان کے منیجر ڈائرکٹر ،شیخ حسان عبدالله، اوردیگر سیاسی مذھبی شخصیتوں کی موجودگی میں ایک پروگرام انعقاد کیاگیا ۔

شیخ حسان عبدالله نے اس پروگرام میں ایران اور لبنان کے اچھے روابط کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : اسلامی جمھوریہ ایران سے ھمارے روابط سیاسی منافع کے تامین کی بناء پر نہی ہیں بلکہ یہ روابط ایک بنیادی ، اسٹرٹیجک اور دین مبین اسلام پہ دوطرفہ ایمان کی بنیاد پرہیں ۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہ یہ روابط کہیں اس سے زیادہ مضبوط ہیں کہ دشمن اپنی سازشوں سے اسے توڑسکے یا ھم میں جدائی ڈال سکے کہا : غاصب صھیونیت کے مقابل قیام ، اسلامی اورعربی سرزمینوں خصوصا فلسطین کی ازادی اور مقاومت پہ ایمان فقط تنھا راستہ اسرائیل کو نابود کرسکتا ہے یہ نقطہ مشترک ھمارے اور ایران کے درمیان ہے۔

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬