آیت الله مکارم شیرازی:

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی مشھد مقدس سے رپورٹ کے مطابق ، قرآن کریم کے ستائسویں عالمی مقابلے میں شریک ہونے والے کچھ بیرونی قاریوں نے گذشتہ شب مراجع تقلید میں سے حضرت آیتالله ناصر مکارم شیرازی مشھد مقدس میںملاقات اور گفتگو کی ۔
اس ملاقات میں حضرت آیتالله مکارم شیرازی ایران میں قرآن کریم کے عالمی مقابلے کے انعقاد پر تحسین اور قدر دانی کرتے ہوئے کہا : اج قرآن کریم کے عالمی مقابلے کی شان وشوکت انقلاب اسلامی کی برکتوں میں سے ہے۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ تمام مشکلات کا حل قران کریم ہے کہا: اگر لوگ اپنے دلوں کوقران کریم سے وابستہ کرلیں تو انہیں ھرگز مشکلات کا منھ نہی دیکھنا پڑے گا ۔
اس مرجع تقلید نے عوام سے زیادہ سے زیادہ قران پہ توجہ کرنی کی درخواست کرتے ہوئے کہا : اگر مشکلات کا حل ڈھونڈھنا ہے تو قران سے ڈھونڈھیں کیوں کہ قران مکمل اور تمام دردوں کی دوا ہے اور تمام مشکلات کا حل ہے ۔
واضح رہےکہ یہ مختصر ملاقات گزشتہ شب نماز مغرب وعشاء کے صحن رضوی حرم مطهر امام رضا(ع) میں انجام ائی۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے