24 July 2010 - 16:25
خبر کا کوڈ: 1618
فونت
آیت الله سبحانی:
رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت الله سبحانی نے شیعہ کی مظلومیت پہ اشارہ کرتے ہوئے کہا : تشیع کے عقائد حقیقی اور اسلام کا مکمل ائینہ ہیں اور اسلام سے ذرہ برابر بھی فرق نہی ہے یہ علماء دین کی ذمہ داری ہے دنیا کی نگاہ میں تشیع کی حقیقت بیان کریں ۔
آيت الله سبحاني
رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، مراجع تقلید میں سے حضرت آیت الله جعفر سبحانی نے گذشتہ روز دفتر تبلیغات اسلامی خراسان رضوی کے محقیقن کے درمیان یہ بیان کرتے ہوئے کہ تشیع کلامی یا سیاسی گفتگوکا نتیجہ نہی ہے کہا : تشیع عین وہ اسلام ہے جسے پیغمبر اسلام (ص) لائے تھے نہ کچھ اس میں سے کم ہوا ہے اور نہ اس میں کچھ بڑھایا گیا ہے ۔

انہوں نے اشارہ کرتے ہوئے کہ جو لوگ معتقد ہیں کہ پیغمبر اسلام (ص) کے بعد دین کی رھبریت کی ذمہ داری اپ کی عترت کے کاندھوں پر ہے انہیں شیعہ کہتے ہیں کہا : شیعہ کا ابتدائی وجود اسلام کے وجود کے ساتھ ہے خود امیرمؤمنین علی(ع) نے پیغمبر اسلام (ص) کے بعد عترت کے ماننے والوں کو شیعہ کے لقب سے یاد کیا ہے ۔

حضرت آیت الله سبحانی نے یہ بیان کرتے ہوئے شیعہ کا عقیدہ یہ ہے پیغمبر اسلام (ص) کے بعد دین کی علمی اور سیاسی باگ ڈوراپ کی عترت کے ہاتھوں ہے کہا : شیعہ سیاسی اورکلامی اختلاف کی پیدوار نہی ہے بلکہ شیعہ خالص اسلام ہے ۔
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬