آیت الله یزدی :

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، آیت الله محمد یزدی ، جامعه مدرسین حوزه علمیہ قم ککے سربراہ نے اج سپاہ کے کچھ لوگوں سے ملاقات کی ۔
انہوں نے 15 شعبان امام زمانہ (ع) کی مناسبت سے حاضرین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا : دنیا کے متفکرین اور دانشور افراد ایک ایسی فرد کو جو پوری دنیا کو عدل وانصاف سے بھر دے گا معتقد ہیں ۔
انہوں نے حضرت کے وجود کو زمانہ غیبت میں خورشید کے مانند بیان کرتے ہوئے کہا: امام زمانہ (ع) زمانہ غیبت صغری میں اپنے وکلاء اور نائبین کے ذریعہ مسائل کو حل کیا کرتے تھے ۔
آیت الله یزدی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ نیابت کے برخلاف وکالت کا دائرہ مشخص ومعین ہے کہا : جامع الشرائط فقھاء امام کے نائب ہیں اورشیخ طوسی جیسے بزرگ علماء دین کا نظریہ یہ ہے کہ درصورت امکان حکومت کے تشکیل اور حدود الھی کا اجراء واجب ہے ۔
انہوں نے مزید کہا : جوبھی نظام اسلامی کے خلاف صف ارائی کرے گا جان لے کہ ہار اسی کی ہے کیوں کہ نظام اسلامی کسی کو غنڈہ ٹیکس نہی دے گا ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ حکومت اسلامی کے پرچم کے سایہ میں زندگی بسر کرنے پر شکر گزار ہونا چاھئے کہا : رھبر معظم کے ہاتھوں یہ ملک روز بروز بہتر سے بہتر ہوگا ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے