حجت الاسلام حسن ظفر نقوی پاکستان :

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی، مولانا احمد اقبال رضوی اور سیکرٹری جنرل محمد مہدی نے گلشن اقبال میں تنظیمی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : یکم اگست کو اسلام آباد میں ہونے والا وحدت ملت کنونشن اور استحکام پاکستان ریلی ملت جعفریہ اور پاکستان مخالف قوتوں کے لیے ایک واضح پیغام ثابت ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا: وحدت ملت کنونشن کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور کراچی سے وحدت ملت ٹرین مارچ کا آغاز 29 جولائی کو کینٹ اسٹیشن کراچی سے ہوگا جس میں ملک بھر سے کارواں شامل ہوتے رہیں گے۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے