31 July 2010 - 18:08
خبر کا کوڈ: 1641
فونت
آیت‌الله مکارم شیرازی نےحرم امام رضا میں :
رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے یہ بیان کرتےہوئے کہ اج دنیا میں ایسے بھی لوگ ملتے ہیں جنکا ضمیر بلکل مرچکا ہے اس طرح کہ اپنے جسم میں بمب باندھ کر مسجدوں میں جاتے ہیں تاکہ مسلمانوں کا قتل عام کرسکیں اور اپنے اس کام سے ملکمل طور پر راضی ہیں کہا : جن لوگوں کا ضمیر مرچکا ہے انہیں خون ریزی میں مزا اتا ہے ۔
حضرت آيت الله مکارم شيرازي

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، مراجع تقلید میں سے ، حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے مطهر امام رضا(ع) میں اپ کے زائرین و مجاورین کے مجمع میں کہا : انسان کا ضمیر انسان کی نجات کا وسیلہ ہے خداوند متعال نے انسان کے نفس کو قران میں مذمت کی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا : انسان اپنی تربیت کرے اور خداوند متعال سے دست بہ دعا ہو کہ اسے صاحب نفس مطمئنہ کردے یعنی اس پر ھوای نفس غلبہ پیدا نہ کرے اور شیطان کے تحت فرمان قرار نہ پائے جیسا کہ سوره فجر میں ذکر ہےکہ «یا ایتها النفس المطمئنه ارجعی الی ربک راضیه المرضیه، فدخلی فی عبادی ودخلی جنتی» اور اگر انسان اس مرتبہ پر پہونچ جائے تو اسے خطاب ہوگا «فادخلی فی عبادی وادخلی جنتی» ا جاو کہ تمھارا بہترین مقام جنت ماوی ہے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اگر انسان اپنے نفس لوامہ کو مہار کرلے تو درحقیقت اس نے شیطان کو مہار کرلیا ہے کہا: مسلمانوں کا ضمیرزندہ رہنا چاھئے تاکہ اگر غلط اراستے پر چل پڑیں تو واپس اسکیں ، تاریخ میںبہت سارے لوگوں کا تذکرہ ملتا ہے کہ ان کی پچھلی زندگی برے اعمال سے بھری پڑی تھی مگر ضمیر کے بیدار ہوتےہی اپنی خطاوں سے توبہ کرڈالی اور زاھدوں کی صف میں واپس اگئے ۔

اپ نے کہا : اج کی دنیا میں ایسے بھی لوگ ملتے ہیں کہ جنکا ضمیر بلکل مردہ ہوچکا ہے ہے اس طرح کہ اپنے جسم میں بمب باندھ کر مسجدوں میں جاتے ہیں تاکہ مسلمانوں کا قتل عام کرسکیں اور اپنے اس کام سے ملکمل طور پر راضی ہیں کہا : جن لوگوں کا ضمیر مرچکا ہے انہیں خون ریزی میں مزا اتا ہے جبکہ اسلام دین محبت و رأفت ہے اسلام کے لحاظ سےمیدان جنگ میں کسی درخت کوبھی ضرب نہی لگنی چاھئے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے بیا ن کیا : دنیا کے حکاموں کا نہ فقط ضمیر مرچکا ہے بلکہ ان کے پاس ضمیر ہی نہی ہے وگرنہ پھر اتنا زیادہ ایٹمی بمب کس لئے ہے وہ لوگ دنیا میں جنگ چیھڑتے ہیں تاکہ اسلحہ فیکٹری کے اسٹور میں موجود اسلحے کی فروخت کرسکیں ۔

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬