ڈاکٹر کلب صدق :

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی ممبئی سے رپورٹ کے مطابق ، کل رات شھر ممبئی میں ھندوستان کے مختلف علماء ، دانشوراور شعراء کی موجودگی میں جشن محفل کا اھتمام کیا گیا ۔
مسلم پرسنل لا کے نائب صدر ڈاکٹر کلب صادق نقوی نے اس جشن میں مومنین کوحضرت ولی عصر ارواحنا فداہ کی ولادت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا : اج ھم مسلمانوں پر دھشت گردی کا ٹھپا لگا دیا گیا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ سچا مسلمان ھرگز دھشت گرد نہی ہوسکتا ۔
انہوں نے دین اسلام کو دین صلح وسلامتی بیان کرتے ہوئے کہا : مذھب اسلام نے کسی کا بھی خون بہانے کی اجازت نہی دی اور اس دین نے خون بہانے کے عوض سخت سزا کا تعین بھی کیا ہے ۔
انہوں نے مسلمانوں کی موجودہ صورت حال پر نظرڈالتےہوئے کہا : اج ھم مسلمانوں کی سب سے بڑی پریشانی جہالت ہے جسے دور کرنے کی کوشش کرنا چاھئے کیوں جب مسلمانوں سے جہالت دور ہوجائے گی تو انہیں ترقی بھی ملے گی کیوں کہ علم وترقی کا چولی دامن کا ساتھ رہا ہے ۔
انہوں نے جہالت ہی کو ظلم کا سبب بیان کرتے ہوئے کہا : انسان جب عالم ہوجا تا ہے تو عقل مکمل ہوجاتی ہے اورعقل کے کمال پر ظلم وزیادتی کا جزبہ بھی جاتا رہتا ہے۔
انہوں نے تین چھوٹے بڑے دھشت گردوں کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہا : امریکا ، اسرائیل اورالقاعدہ تینوں ہی دھشت گرد ہیں لھذا ایک دوسرے سے لڑنا صرف دکھاوا ہے کیوں کہ تینوں کا مقصد ایک ہے اور وہ علاقے میں ناامنی کو پھیلانا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا : دنیا سے ظلم کا خاتمہ اس وقت ہوگا جب حقیقی وارث پیغمبر (ص) ائے گا کہ ایات وروایات کے مطابق وہ اس دنیا کو اسی طرح عدل وانصاف سے بھر دے گا جس طرح ظلم وجور سے بھری تھی ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے