آیتالله تسخیری کی موجودگی میں :

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، - اسلامک ریڈیو ، ٹی وی یونین کانفرنس مسلمانوں کے اھم ترین مسائل کی رسیدگی ، اسلام مقدسات ومنافع کا دفاع اور بیروت پہ حملے سے مقابلے کے مقصد سے مجمع جهانی تقریب مذاهب کے سربراہ ، آیتالله تسخیری کی موجودگی میں 5,6 اگست کو بیروت لبنان کے دارالحکومت میں منعقد کی جائے گی ۔
مجمع جهانی تقریب مذاهب کے روابط عامہ کی رپورٹ کے مطابق ، اسلام سے خائف کرنے کا منصوبہ اور اسلامی صفوں کا اپس میں ٹکراو، اس سے مقابلے کا طریقہ اوردنیا اسلام کی موجودہ مشکلات کاحل اس کانفرنس کے مقاصد میں سے ہے ۔
استقامت ، سامراجیت اورغاصبیت سے مقابلے کا واحد راستہ ، فلسطین وقدس اور علاقے میں صھیونیت کے منصوبے واخرکار دنیاے اسلام میں علمی تحریک اور اس کی بنیادیں ومستقبل کی جھلکیاں بھی اس دوروزہ کانفرنس میں مورد گفتگو قرار پائے گی ۔
اسلامک ریڈیو، ٹی وی یونین میں 195 ارکان ہیں جن کا 28 ممالک سے تعلق ہے اسلامی معاشرے اوراسلامی ممالک کے حقوق کی حمایت ، ثقافتی حملات سے مقابلہ ،اتحاد کی کوشش ، مذھب کو ایک دوسرے سے قریب کرنے میں اھم کردار ادا کرنا ، اسلامی تشخص کی ترویج اسلامک ریڈیو، ٹی وی یونین کے اھم اھداف میں شامل ہے ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے