05 August 2010 - 15:20
خبر کا کوڈ: 1667
فونت
رسا نیوزایجنسی – کل جنتر منتر پر احتجاج کرنے والوں نے مطالبہ کیا کہ امریکا گورمنٹ متعصب پادرای اورامن کو خطر میں ڈالنے والے چرچ کے خلاف اقدام کرے۔
اقليتي امور کے وزير سلمان خورشيد

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، ملک کی مخلتف تنظیموں نے کل نئی دھلی جنتر منتر پر زبردست احتجاج کرتے ہوئے سرکار سے مانگ کی کہ ۹/۱۱ کو قران جلانے کا اعلان کرنے والے اس چرچ کے خلاف فورا کاروائی کرے ۔

ان تنظیموں نے حکومت ھند سے مطالبہ کیا: وہ حکومت امریکا کو کروڑوں ھندوستانی مسلمانوں کے جزبات سے اگاہ کرے اور اس تک ھماری اواز پہنچائےو نیزاس موقع پر ھندوستانی مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ ۹/۱۱ کو مخلتف شکلوں میں پر امن طور یوم تحفظ قران منائیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس احتجاجی جلوس کا اھتمام رضا اکیڈمی ممبئی ، مسلم کنونشن لکھنو ، مسلم فاونڈیشن دہلی ، ایم ایس اواف انڈیا ، مسلم جماعت دھلی ، امین ملت ایجوکیشنل ٹرسٹ ، اسلامک مشن دھلی ، الرضا اسلامک سوسائٹی اف انڈیا اور تنظیم رضا مصطفی دھلی نے کیاتھا۔

وضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک مسلم وفد نے اقلیتی امور کے وزیر سلمان خورشید سے ملاقات کرکے وزیر اعظم کے نام ایک میمورنڈم میں پیش کیا تھا جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ وزارت خارجہ ھند کی جانب سے بلا تاخیر حکومت امریکا سے یہ مطالبہ کیاجائے کہ وہ امریکی چرچ کو نہ صرف یہ کہ اپنا اعلان واپس لینے پر مجبور کرے بلکہ چرچ سےعالم اسلام سے واضح الفاظ میں معافی مانگے ۔
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬