07 August 2010 - 17:55
خبر کا کوڈ: 1676
فونت
مملکتی وحوزوی شخصیتوں کی موجودگی میں :
رسا نیوزایجنسی - مبلغین حوزه علمیہ قم کا عظیم اجتماع حضرت آیت الله سبحانی و مملکتی وحوزوی شخصیتوں کی موجودگی میں دارالشفاءکانفرنس حال میں ہوا۔
مبلغين حوزه علميہ قم کا اجتماع

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، ماه مبارک رمضان کی مناسبت سے مبلغین حوزه علمیہ قم کا عظیم اجتماع اج ظھر سے پہلے مبلغین ، طلاب اور علماء کی موجودگی میں دارالشفاءکانفرنس حال میں مرجع تقلید ، حضرت آیت الله سبحانی وعدلیہ کے سربراہ ، آیت الله آملی لاریجانی ووزیر اقتصاد وپراپٹی ، حسینی کی موجودگی میں ہوا ۔

اس رپورٹ کے مطابق ، مراجع تقلید میں سے حضرت آیت الله سبحانی نے اس عظیم اجتماع میں ماه مبارک رمضان کو تبلیغ کا بہترین موقع بیان کیا اور انہوں نے مبلغین وعلماء کے درخواست کی کہ اس ماہ میں تبلیغی سرگرمیاں ودینی فعالیتوں کی انجام دہی میں خاص توجہ کریں ۔

انہوں نے بیان کرتے ہوئے کہ کبھی کچھ لوگ مختلف وجوھات کی بناء پر حقائق بیان کرنے سے پرھیز کرتے ہیں کہا : متجدد یا لیبرل قسم کے افراد کی رعایت ھمیں حقائق کو بیان کرنے سے روک دی گی ، یہ لوگ دین کے حقائق کے طلبگار نہی ہیں بلکہ دین دار افراد دینی حقائق کے تشنہ ہیں لھذا ضروری ہے کہ ان لوگوں کے لئے مکمل طور پر دینی مطالب بیان کئے جائیں ۔

واضح رہے کہ مبلغین اس عظیم اجتماع میں عدلیہ کے سربراہ ، آیت الله آملی لاریجانی و وزیر اقتصاد وپراپٹی ، حسینی نے بھی تقریریں کی ۔

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬