آیت مکارم شیرازی نےعلماء عرب سے ملاقات میں :

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، مراجع تقلید میں سے حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے کل شام کے وقت سوڈان اور لبنان کے معروف علماء کرام سے ملاقات میں کہا : اج ھم مسلمانوں کا سب سے اھم معاملہ اتحاد ہے الحمد للہ دنیا میں اسلام کا پیغام سننے والے بہت ہیں کیوں کہ قران واسلام کی مستغنی ثقافت اس زمانے کے سرگرداں انسانوں کو درد ورنج سے نجات عطا کرتی ہے ۔
انہوں نے اپنی گفتگوکے ایک دوسرے حصے میں کہا : ھمیں دنیا کے انسانوں تک یہ بات پہونچانی چاھئے اسلام محبت ودوستی دین ہے ، قران کریم کا واضح طور پر حکم ہے کہ اگر غیر مسلمان تم سے جنگ نہی کررہا ہے تو اس سے محبت کے ساتھ پیش او ، اس حکم کے مطابق سامراجیت کے علاوہ ھم پوری دنیا کے لوگوں سے صلح امیز زندگی بسر کرسکتےہیں ۔
اس مرجع تقلید نے لبنان اور سوڈان کے علماء کومخطاب کرتےہوئےکہا : ھمیں دنیا کے لوگوں کو مطلع کرنا چاھئے کہ متعصب وھابیت کے ہاتھوں دھشت گری ، قتل عام کا اسلام سے کوئی رابطہ نہی ہے اورایک چھوٹے ونادان لوگ دنیا میں اسلام سے مقابلے کا زمینہ فراھم نہ کرنےپائیں ۔
حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے مزید کہا : مختلف ممالک کے مسلمان علماء کی اپسی ملاقاتیں بڑھائی جائیں تاکہ سوء ظن اور بدبینیوں میں کمی واقع ہوسکے اوراسلام ومسلمانوں کے سلسلے مشترکہ طورپرمناسب فیصلہ کیا جاسکے ۔
اخر میں سوڈان کے علماء نے اظھار کیا کہ ائندہ ایرانی علماء سوڈان تشریف لائیں گے اور اس طرح کی مفید ملاقاتوں میں اضافہ ہوتا رہے گا۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے