آیتالله مکارم شیرازی:

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، مراجع تقلید میں سے حضرت آیتالله ناصر مکارم شیرازی نے اج حرم مطهر حضرت معصومه (س) میں نمازگزاروں کے درمیان نماز ظهر و عصر کے بعد موجودہ حالات میں گورمنٹ کو کمزور کرنا نامناسب کام بتاتے ہوئے کہا : اگر کسی کو گورمنٹ پر اعتراض ہے وہ اس نکتہ پر بھی متوجہ رہے کہ ملک کو مدام بیرونی طاقتیں دھمکیاں دیتی رہی ہیں لذا گورمنٹ کو قوی رہنا چاھئے ۔
انہوں نے مزید کہا : بیرونی دھمکیوں کے مقابل داخلی موقف مضبوط ہونا چاھئے حکام خود کو کمزور نہ کریں ۔
حوزه علمیه قم کے اس بزرگ استاد نے ایرانی صد رجمھوریہ کے رئیس دفتر، اسفندیار رحیم مشایی کے اظھارات وموقف پر تنقید کرتے ہوئے ان کی باتوں کو داخلی موقف میں کمزروی کا سبب بیان کرتے ہوئے کہا : یہ کہ صد رجمھوریہ کے رئیس دفتر ھر روزنا معقول بات کہ کرمعاشرے میں اختلاف ایجاد کریں اورداخلی موقف پر ضربہ وارد کریں اور گورمنٹ بھی جب ان باتوں کے نتیجے میں اسکا دفاع کرنا چاھتی ہے تو بجائے یہ کہ اسے نجات دلائے عوام میں اپنی محبوبیت کم کربیٹھتی ہے ۔
حضرت آیتالله مکارم شیرازی نے واضح طور پر کہا : اگر صدر جمھوریہ کسی بنیاد پر نہی چاھتے کہ اپنی رئیس دفتر سے خدا حافظی کریں تو انہیں کم ازکم خاموش رہنے کی دعوت دیں تاکہ اس وقت بیرونی دھمکیوں کے مقابل اپنے اتحاد کو باقی رکھا جاسکے ۔
اس مرجع تقلید نے نظام اسلامی کے خلاف دشمن کے حملات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : ھمیں دشمنوں کے مقابل قوی ومقتدر رہنا چاھئے گورمنٹ بھی خود کو کمزور نہ کرے ، ھم حقیقتوں کے مقابل انکھیں نہ بند کریں ۔
حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے منہگائی کے سلسلے سے عوام کے شکوے کولیکرحکام سے اسے مہار کرنے کے لئے مناسب پروگرام بنانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا : عوام مہنگائی کی بہ نسبت گلہ مند ہے لذا اس مشکل کے حل کے لئے مناسب اقدام ضروری ہے ، کمزرو اور محروم طبقے کے لوگوں کی مشکلات حل کی جائے ۔
قران کریم کے اس معروف مفسر نے اپنے بیان میں ماه مبارک رمضان کی مبارک باد دیتے ہوئے اس ماہ کو ماہ انس وتلاوت قران کریم بیان کیا اور کہا : قران کریم کی تلاوت اور اس اسمانی کتاب کی ایات میں ھمیں تفکر کرنا چاھئے تاکہ اس کے حقیقی معنی اور مفاھیم کو سمجھ سکیں ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے