کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کے ہاتھوں :

رسا نیوزایجنسی کی پاکستان سے رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما اور مسجد نور ایمان پیش امام وامام جمعہ و جماعت مولانامرزا یوسف حسین کے فرزند خادم حسین کو ناظم آباد کراچی میں گولیوں کا نشانہ بناکرشہید کل کردیا گیا ۔
خادم حسین کو اس دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گردوں نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ جامع مسجد نورایمان سے علاقے کے بازار تک جارہے تھے۔
شہید خادم حسین کو دہشت گردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے کی بناء پرفوری طور پر شہید عباسی اسپتال پہنچایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاکرجاں بحق ہوگئے۔
قابل ذکرہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے شہر کراچی میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو ناصبی دہشت گردوں کے ہاتھوں مسلسل دھشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہےاورحکومت پاکستان تاحال خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
سانحہ عاشورواربعین امام حسین علیہ السلام سمیت کئی اہم واقعات میں ملوث کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ اور لشکرجھنگوی کے ناصبی دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں پیچ وتاب کھا رہی ہے ۔
واضح رہے کہ ملت جعفریہ پاکستان میں اس نئے واقعہ کے رونما ہونے کی بنیا د پرشدید غم و غصہ کی لہر پائی جارہی ہے اور عوام حکومت کے خلاف شدید سراپا احتجاج ہے
شہید خادم حسین کی تدفین ان والد گرامی کے بلتستان سے آج سہ پہرکو کراچی پہونچنے کے بعد کی جائے گی ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے