بیانیہ دےکر:

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، جامعه مدرسین حوزه علمیه قم نے اپنے بیانیہ میں پاکستان میں سیلاب کو امتحان الھی بتاتے ہوئے سیلاب سے متاثرعوام کو صبر وتحمل کی تلقین کی ۔
اس بیانیہ میں ایا ہے : پاکستان کی مسلمان برادری حالیہ سیلاب جو بہت سارے لوگوں ھلاک ہونے ، زخمی وبے گھر ہونے کا سبب بنا بہت زیادہ افسوس ناک ہے بدون شک یہ حادثہ اور اس طرح کے مشابہ حواد الھی امتحان ہے تاکہ پاک دل مومنین کا امتحان لے سکے اور اھل ایمان ان امتحانات سے سربلند باہر ائیں تاکہ ان کے اجر میں اضافہ ہوسکے ، اس بات کا مقام ہے کہ دیگر افراد اس سے عبرت لیں اور اپنی بندگی میں اضافہ کریں اور بہتر ہے کہ تمام مسلمان برادری بلا تفریق مذھب وملت ایک دوسرے کی مدد کے لئے دوڑیں اور نزول رحمت پرودگار کا سامان فراھم کریں ۔
اس بیانیہ میں ایا ہے : جامعه مدرسین حوزه علمیه قم ملت پاکستان اوروہاں مسلم برادری کو تعزیت پیش کرتے ہوئے مرحومین کے لئے مغفرت کی طلب گاراورصاحبان غم کے لئے صبر جمیل کی خواستاگار ہے اور مجروحین کے شفاء عاجل کے لئے دعا گو ہے ونیز جامعه مدرسین حوزه علمیه قم کی جانب سے متاثر افراد کی مدد کے لئے ایک مقدار رقم روانہ کی جارہی ہے ۔
والسلام علیکم و رحمةالله و برکاته
محمد یزدی
جامعه مدرسین حوزه علمیه قم کے سربراہ
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے